جلسہ لاہوردا،مجمع پشوردااورایجنڈاکسی ہوردا،یہ عمران خان کی اصولی سیاست کی منہ بولتی تصویر ہے،نواز شریف

عمران خان نے جوخیبرپختونخوامیں کیاوہ دنیاکو پتہ ہے ن لیگ نیاقتدارمیں آکرہمیشہ ترقی کے ا یجنڈے پرکام کیاہمارے ایجنڈے کو 10،20سال مل جائیں توپاکستان کی تصویربدل سکتی، بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر صحافیوں سے گفتگو

پیر اپریل 22:50

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر اپریل ء) سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ جلسہ لاہوردا،مجمع پشوردااورایجنڈاکسی ہوردایہ عمران خان کی اصولی سیاست کی منہ بولتی تصویر ہے عمران خان نے جوخیبرپختونخوامیں کیاوہ دنیاکو پتہ ہے ن لیگ نیاقتدارمیں آکرہمیشہ ترقی کے ا یجنڈے پرکام کیاہمارے ایجنڈے کو 10،20سال مل جائیں توپاکستان کی تصویربدل سکتی ہے ان خیالات کا اظہار میاں نواز شریف نے بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئر پورٹ اسلام آباد آمد کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے کے پی کے میں جو کیا وہ ساری دنیا کو پتا لگ گیاہے پنجاب کے مقابلے میں سندھ،کے پی اور بلوچستان دیکھیں فرق صاف نظر آئے گا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ ترقی کے ایجنڈے پرکام کیا جو پاکستان میںہے ہمسایہ ملکوں میں بھی نظر نہیں آتا نوازشریف ورکزاورپنجاب نے جوکام کیااس کاکوئی مقابلہ نہیں کر سکتا سندھ،خیبرپختونخوااوربلوچستان کا پنجاب سے موازنہ کرلیں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور عمران خان سمیت ملک دشمن عناصر نے حکومت کوکام کرنے ہی کب دیا ہے اگر ہماری حکومت اور ایجنڈے کو 10،20سال مل جائیں تو پوری دنیا میں پاکستان کی تصویر بدل جائے گی انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن گالیوں اور الزامات کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی بلکہ عملی سیاست کرتی ہے ۔

Your Thoughts and Comments