ایم کیو ایم کے اہم ترین رہنما خود ساختہ جلا وطنی ختم کر کے اچانک وطن پہنچ گئے

حیدرعباس رضوی ایم کیو ایم بہادرآباد مرکزپہنچ گئے،رہنماؤں سےملاقات کا سلسلہ جاری ہے

بدھ 6 جون 2018 23:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 6 جون 2018ء) ایم کیو ایم کے اہم ترین رہنما خود ساختہ جلا وطنی ختم کر کے اچانک وطن پہنچ گئے حیدرعباس رضوی ایم کیو ایم بہادرآباد مرکزپہنچ گئے،رہنماؤں سےملاقات کا سلسلہ جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان اس وقت مشکل ترین دور سے گزر رہی ہے۔ایم کیو ایم کے سابق سربراہ الطاف حسین کے پاکستان مخالف نعروں کے بعد ہی ایم کیو ایم دو دھڑوں میں تقسیم ہو گئی تھی جس میں ایم کیو ایم پاکستان اور ایم کیو ایم لندن تھیں۔

ایم کیو ایم پاکستان نے فاروق ستار کی سربراہی میں سیاسی سفر جاری رکھنے کا اعلان کر دیا لیکن یہ سلسلہ زیادہ عرصہ جاری نہیں رہا اور سینیٹ کی ایک سیٹ نے ایم کیو ایم کا شیرازہ بکھیر دیا۔

(جاری ہے)

ایم کیو ایم ایک سیٹ پر جھگڑ کر دو حصوں میں تقسیم ہو گئی ۔ایک دھڑا ایم کیو ایم قائد آباد اور دوسرا فاروق ستار کے ساتھ تھا ۔ان دونوں دھڑوں میں صلح صفائی کے لیے بہت سے اقدامات کئیے گئے لیکن تاحال معاملہ الجھا ہوا ہے اور ایسی ہی صورتحال میں انتخابات کی تاریخ کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبر کے مطابق ایم کیو ایم کے اہم ترین رہنما خود ساختہ جلا وطنی ختم کر کے اچانک وطن پہنچ گئے۔ایم کیو ایم رہنما حیدرعباس رضوی کینیڈا سے کراچی پہنچ گئے۔حیدرعباس رضوی ایم کیو ایم بہادرآباد مرکزپہنچ گئے،رہنماؤں سےملاقات کا سلسلہ جاری ہے۔حیدرعباس رضوی نے خالد مقبول صدیقی اوردیگررہنماؤں سے ملاقات کی ۔اس پیش رفت کے بعد ایم کیو ایم نے ساڑھے گیارہ بجے رات اہم پریس کانفرنس طلب کر لی ہے جس میں اہم اعلانات کی توقع ظاہر کی جارہی ہے۔