اریٹیریا اور ایتھوپیا کا سالوں پر محیط جنگ ختم کرنے کااعلان

منگل 10 جولائی 2018 19:39

اریٹیریا (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 10 جولائی 2018ء) اریٹیریا اور ایتھوپیا نے سالوں پر محیط جنگ ختم کرنے کااعلان کردیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اریٹیریاکے وزیراطلاعات نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بتایا کہ اریٹیریا اور ایتھوپیا نے سالوں پر محیط جنگ ختم کرنے کااعلان کردیا ، دونوں افریقی ملکوں نے جنگ ختم کرنے کے معاہدے پر دستخط کیے۔

(جاری ہے)

اپنے پیغام میں ا نہوں نے بتایاہے کہ پڑوسی ملکوں کے درمیان جنگ کے خاتمے کے بعد امن اور دوستی کے نئے دورکا آغاز ہوچکاہے۔دونوں ممالک سیاسی ، اقتصادی، سماجی، ثقافتی اور سیکیوریٹی کے شعبوں میں فروغ کیلئے باہمی طور پر کام کریں گے۔جنگ بندی اعلامیے پر دستخط اریٹیریاکے دارالحکومت اسمارہ میں ہونے والی تاریخی اور بے مثال اجلاس میں کیے گئے۔ وزیراطلاعات نے کہا کہ ایتھوپیائی صدر کے اعزاز میں اریٹیریاکے وزیراعظم عشائیے کااہتمام کیاگیا۔اس موقع پر ایتھوپیا کے وزیراعظم ایبے احمد نے اعلان کیا کہ دونوں ملکوں ایک دوسرے سے تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے سفارتخانے اوربندرگاہیں کھولنے کے علاوہ ایک دوسرے کیلئے پروازیں بحال کرنے پر اتفاق کیاہے۔