بھارت کا اقلتیوں کے خلاف مکرہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہوگیا

تاج محل کی مسجد میں نماز پڑھنے کے حوالے سے شرط لگا دی

منگل 10 جولائی 2018 19:39

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 10 جولائی 2018ء)دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے دعویدار بھارت کا ایک اور گھناؤنا روپ دنیا کے سامنے آگیا،بھارتی انتظامیہ نے تاج محل کی مسجد میں نماز پڑھنے کے حوالے سے شرط لگا دی، بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسجد میں صرف آگرہ کے شہری ہی نماز پڑھ سکیں گے،آگرہ مسجد انتظامیہ سیاحوں کو بھی نماز کی ادائیگی کیلئے اجازت دینے کا مطالبہ لے کر سپریم کورٹ پہنچ گئی، لیکن بھارتی سپریم کورٹ نے بھی شہری حکومت کے خلاف دائر مسجد انتظامیہ کی درخواست کو رد کردیا،شہری حکومت نے رواں سال کے شروع میں ا?گرہ سے باہر کے لوگوں پر تاج محل کی مسجد میں نماز اداکرنے پر پابندی لگائی تھی،مسجد انتظامیہ نے شہری حکومت کے حکم کوغیر قانونی قراردیا ہے جبکہ عدالت کا کہنا ہے کہ سیاح کسی اور مسجد میں نماز پڑھ سکتے ہیں۔