الیکشن کمیشن نے بلدیاتی اداروں کے سربراہوں کو 25جولائی تک معطل کر دیا

بلدیاتی اداروں کے سربراہان کی معطلی کا اقدام الیکشن کوشفاف بنانے کے لیے کیا گیا،الیکشن کمشنر

منگل 10 جولائی 2018 23:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 10 جولائی 2018ء) الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے پیش نظر بلدیاتی اداروں کے سربراہوں کو 25جولائی تک معطل کر دیا۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ بلدیاتی اداروں کے سربراہان کی معطلی کا اقدام الیکشن کوشفاف بنانے کے لیے کیا گیا۔الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھرکے تمام میئرز،ڈپٹی میئرز،چیئرمین وائس چیئرمین اور کنٹونمنٹ بورڈزکے سربراہان 25 جولائی تک معطل رہیں گے۔اس کے ساتھ ساتھ میٹرو پولیٹن کارپوریشنز، میونسپل کارپوریشنز، میونسپل کمیٹیز، یونین کونسلز کے تمام عہدے دار بھی عام انتخابات تک معطل رہیں گے۔۔