35ارب روپے جعلی اکاونٹس میں سپریم کورٹ کی جانب سے از خودنوٹس لینے کے بعد ای سی ایل میں شامل

13شخصیات کے نام باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ ، پاک افغان طورخم بارڈر پر ایف آئی اے حکام کو ارسال کردیئے

منگل 10 جولائی 2018 19:59

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 10 جولائی 2018ء)35ارب روپے جعلی اکاونٹس میں سپریم کورٹ کی جانب سے از خودنوٹس لینے کے بعد ای سی ایل میں شامل 13شخصیات کے نام باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ ، پاک افغان طورخم بارڈر پر ایف آئی اے حکام کو ارسال کردیئے ہیں ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ان شخصیات کے بیرون ممالک جانے پر پابندی عائد کی گئی ہے اور انکانام ایگزیٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیاگیاہے اس حوالے سے ایف آئی اے امیگریشن باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ ، تمام بارڈرز پرموجود حکام کوارسال کردیا ہے اوران شخصیات پر خصوصی نظررکھنے کی ہدایات کی ہے