
مسلم لیگ ن ڈیرہ غازی میں متاثر کن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے میں کامیاب رہی
ڈیرہ غازی خان میں مسلم لیگ ن کے تاریخی جلسے نے مخالفین کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی
منگل 24 جولائی 2018 00:30

(جاری ہے)
میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن ڈیرہ غازی خان میں متاثر کن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے میں کامیاب رہی۔
جلسے میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور پنڈال مکمل طور پر لوگوں سے بھر گیا۔اس موقع پر جب جلسہ گاہ کے فضائی مناظر دکھائے گئے تو لوگوں کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر تھا جو شہباز کا خطاب سننے کے لیے بے چین تھا۔اس حوالے سے ن لیگ کے متوالوں میں ایک خاص قسم کا جوش و جذبہ پایا جارہا تھا۔ اتنی بڑی تعداد میں کارکنان کا اٹک جلسے میں اکٹھا ہو جانے کومسلم لیگ ن کی ایک بہت بڑی کامیابی سمجھا جارہا ہے۔اس موقع پر شہباز شریف بھی خاصے خوش اور پرجوش نظر آئے۔ ڈیرہ غازی خان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے ڈی جی خان میں میڈیکل کالج، دانش سکول بنائے ۔ اس کے علاوہ بھی یہاں ترقیاتی کام کروائے۔ میاں نواز شریف اور اس کی بیٹی مریم اس وقت اڈیالہ جیل میں ہیں میاں نواز شریف کو دل کا عارضہ ہے وہ اپنی انتہائی علیل اہلیہ کو لندن میں چھوڑ کر رآئے ہیں ۔ اڈیالہ جیل میں ان کو زمین پر سلایا گیا ۔ کمرے میں شدیدگرمی ہے وہ دل کے مریض ہونے کے ناطے ان کو درست ادویات نہیں دی جا رہی ۔ ڈاکٹر کہنے کے باوجود نہیں آئے اگر نواز شریف کو درست طبی امداد نہ دی گئی تو پھر عوام ہونگے اور نگران حکومت کا گریبان ہو گا ۔ شہباز شریف نے کہا کہ جنوبی پنجاب سے نیب پریشر ڈال کر نواز لیگ کے امیدواروں کو توڑنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی لیکن ہمارے ساتھی ہمت کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ عوام (ن) لیگ کے امیدواروں کو ووٹ دے کر کامیاب بنائیں ، انہوں نے کہا کہ چین میرے ساتھ مل کر پاکستان کی خدمت کرنا چاہتا ہے ۔ چین پاکستان کا مہربان دوست ہے ۔ اگر ن لیگ جیتی تو بھاشا ڈیم چین کی مدد سے تعمیر کریں گے ۔ شہباز شریف نے کہا کہ اس ملک کے ناانصافی پرمبنی نظام کے خلاف جدوجہد کروں گا ۔ اس ملک کو قائداعظم کا پاکستان بنائوں گا ۔ پاکستان کو ترقی کے اس مقام پر لے جائیں گے جہاں دنیا رشک کرے گی ۔ ہندوئوں کو مات دیں گے ۔ جنوبی پنجاب کے عوام لوٹوں کو بند کرکے تالے لگا دیں گے ۔ نوجوانوں کو آگے لے کر آئیں گے،سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق ڈیرہ غازی خان کے ووٹرز کی اتنی بڑی تعداد نے اس شہر سے مسلم لیگ ن کی فتح کا نقارہ بجا دیا،اگر یہ فتح کا نقارہ نہ ہو تو بھی یہ مسلم لیگ ن کی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ اور یہ جلسہ اس بات کی علامت ہے کہ مسلم لیگ ن آج بھی عوامی طاقت کا بھرپور مظاہرہ کرنے کے قابل ہے۔پیر 23 جولائی 2018 کی مزید خبریں
-
جب تک یہ طاقتور عدلیہ موجود ہے ملک پر اللہ کا فضل رہے گا، چیف جسٹس
-
2018 ملکی تاریخ کی سب سے بڑی انتخابی مہم اختتام پذیر
-
اللہ کسی بھی قوم کو اپنی تقدیر بدلنے کا کبھی کبھی موقع دیتا ہے ،25جولائی کو پاکستان کی تقدیر کا فیصلہ ہوگا ‘عمران خان
-
نوازشریف کو شدید نوعیت کی کوئی تکلیف نہیں ، تمام ٹیسٹوں کی لیبارٹری رپورٹ آگئی
-
صدر کی بھی نواز شریف سے ہمدردی جاگ پڑی،اہم ترین ہدایات جاری کردیں
-
لاہور ہائیکو رٹ راولپنڈی بنچ نے این اے 60میں انتخاب کے التوا کے خلاف شیخ رشید کی درخواست مسترد ،
-
عام انتخابات کے حوالے سے ملک بھر میں الیکشن ڈیوٹی کے لئے فوجی جوانوں کی تعیناتی کا عمل مکمل کر لیاگیا ہے،آئی ایس پی آر
-
کامران ٹیسوری کا تمام حلقوں سے دستبرداری کا اعلان
-
ْ مخالفین کو اپنی شکست نظر آرہی ہے اس لئے تشدد کا راستہ اختیار کر رہے ہیں،آصف زرداری
-
ایماندار آدمی کبھی پیسے کیلئے اپنا ضمیر نہیں بیچتا، عمران خان
-
پاکستان بار کونسل کا جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے الزام کا معاملہ فل کورٹ میں سننے کا مطالبہ
-
روک سکو تو روک لو
-
انتخابی مہم ختم ہونے سے قبل تحریک انصاف کا لاہور میں تگڑا پاور شو
-
مسلم لیگ ن ڈیرہ غازی میں متاثر کن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے میں کامیاب رہی
-
سب سے موثر کمپین بلاول بھٹوزرداری کی رہی ہے ،چوہدری نثار
-
میں آزاد الیکشن حالات کے جبر کے تحت لڑ رہا ہوں جس کا مجھے اپنے حلقے مین کوئی فرق محسوس نہیں ہو رہا
-
رحیم یار خان‘ ڈی پی او محمد اطہر وحید نے الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کانسٹیبل کو معطل کردیا
-
عام سائل کی طرح جسٹس شوکت صدیقی کے ساتھ بھی انصاف ہو گا، جسٹس میاں ثاقب نثار
-
چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی ہدایت کے مطابق تمام نیب افسران قانون کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے اپنے فرائض خوش اسلوبی سے سرانجام دے رہے ہیں،
-
ٹیریان کیس ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان اور الیکشن کمیشن کو اس معاملے پر نوٹس جاری کردیئے
-
ْنیب خیبر پختونخوا نے بی آر ٹی منصوبے میں مبینہ بے ضابطگیوں کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا
-
ملک بھر میں عام انتخابات کیلئے پولنگ (پرسوں) ہو گی
-
عام انتخا بات 2018، امن وسیکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے پا ک فوج سمیت دیگر پیرا ملٹری فورسز کے دستے تعینات
-
سندھ اور خیبر پختونخوا کے گورنرزکی نوازشریف سے اڈیالہ جیل میں خفیہ ملاقاتیں
-
شیخ رشید نے این اے 60 میں الیکشن کا التواء سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا
-
برسوں سے مقدر بن جانے والی خرابیوں کی گرتی ہوئی دیوار کو آخری دھکا لگانے کا لمحہ آ گیا ہے،نواز شریف
-
نثار احمد کھوڑو نے تنظیمی نظم وضبط کی خلاف ورزی اور نامزد امیدواروں کے خلاف آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے والے عہدیداروں اور کارکنوں کی رکنیت معطل کردی
-
حساس اداروں نے پولنگ والے دن کراچی میں بڑے تصادم کے خدشے کا اظہار کردیا
-
عمران خان کا اپنی اہلیہ بشریٰ مانیکا کو کبھی بھی تحریک انصاف کا حصہ نہ بنانے کا اعلان
-
میڈیکل بورڈ کا نوازشریف کو جیل سے ہسپتال منتقل نہ کرنے کا فیصلہ
-
جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے ساتھ وکیل سعید خورشید کی بدتمیزی
-
شہباز شریف کو گرفتار کرنے کی تیاریاں
-
خیرپور: پی پی، فنکشنل لیگ میں ہوئے جھگڑے کا مقدمہ درج
-
سانگھڑ: دھاندلی میں انتخابی عملہ اور دیگر افراد ملوث نکلے
-
برطانوی حکومت سے شمالی آئرلینڈ میں اسقاط حمل کے قوانین نرم کرنے کا مطالبہ
-
یمن میں امریکی ڈرون حملہ،
-
سعودیہ اور مصر نے اسرائیل سے صدی کی ڈیل کا منصوبہ ناکام بنا دیا،فلسطینی سفیر
-
ایران میں ہلکے اور درمیانے درجے کے تین زلزلے ، 200 افراد زخمی
-
سعودی عرب اورمتحدہ عرب امارات سے تعلقات معمول پر لانے کی کوشش کررہے ہیں، ایرانی صدر
-
افریقہ سے اقتصادی تعلقات مستحکم کیے جائیں گے، چینی صدر
-
سعودی عرب:ایک سعودی باشندہ جس سے نیند کی دیوی رُوٹھ گئی ہے
-
صدارتی الیکشن میں میری جاسوسی کی گئی، امریکی صدر
-
پاکستانی روپیہ مسلسل گراوٹ کا شکار
-
صرف 44 ہزار ڈالرز،
-
دُبئی:بھنگ کی برآمدگی پر گرفتار بھارتی خاتون عدالت میں پھُوٹ پھُوٹ کر رو پڑی
-
اب دھمکی دی تو نتائج وہ ہوں گے جس کی نظیر مشکل سے ہی ملتی ہے‘،ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو جوابی انتباہ
-
اردومیٹھی اورمیری پسندیدہ زبان ہے،بھارتی نائب صدرکی تعریف
-
افغانستان، کابل کے ہوائی اڈے پر خود کش حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 23 ہو گئی
-
جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں ہر تیسراشخص ریپ میں ملوث قرار
-
مکّہ مکرمہ:حج پرمٹ کی عدم موجودگی پر 72 ہزار عازمینِ حج کو واپس بھیج دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.