ْمراکوکے فٹبالر آمین حارث پر ٹریفک حادثے کے معاملے پر چارماہ معطل8600درہم جرمانہ عائد

بدھ 1 اگست 2018 22:00

رباط (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 1 اگست 2018ء)مراکوکے 21سالہ عالمی کپ میں شامل مڈفیلڈرآمین حارث کوجان لیواٹریفک حادثے کے معاملے پرچارماہ معطلی کی سزااور8600درہم (900ڈالر)جرمانہ عائدکردیاگیاہے ،یہ بات مراکوکے میڈیانے بتائی۔

(جاری ہے)

حارث جوبنڈس لیگاکلب سکالے 04کی طرف سے کھیلتے ہیں ،جون کے اختتام پرمراکش میں ایک ٹریفک حادثے میں ملوث پائے گئے تھے ،جس کے نتیجے میں ایک پیدل چلنے والے شخص کی موت واقع ہوئی تھی ۔

حادثہ اس وقت پیش آیاجب حارث روس میں عالمی کپ میں حصہ لینے کے بعدسیاحتی شہرمیں چھٹیاں منارہے تھے ،وہ مراکوکی ٹیم کاحصہ تھے جوکہ ان کے پہلے راؤنڈمیچزمیں 2میں شکست اورایک برابرہونے کے بعدبرابرہوگئے تھے ۔ حارث ایران کے خلاف مراکوکے میچ میں مین آف دی میچ قرارپائے تھے ،اگرچہ کہ ان کی ٹیم ہارگئی تھی ۔