پرویز الٰہی کے قریبی ساتھی نے سیکرٹری پنجاب اسمبلی کی ڈیوٹی سنبھال لی

بدھ 1 اگست 2018 15:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 1 اگست 2018ء) مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما پرویز الہٰی کے قریبی ساتھی اور پنجاب اسمبلی میں گریڈ 21کے افسر محمد خاں بھٹی نے طویل رخصت کے بعد بطور سیکرٹری اسمبلی اپنی ڈیوٹی جوائن کر لی ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب اسمبلی میں گریڈ 21 کے افسر محمد خاں بھٹی گزشتہ 9 سال سے رخصت پر تھے تاہم گزشتہ روز (31 جولائی 2018) کو انہوں نے بقیہ رخصت کی منسوخی کے بعد انہوں نے اپنی دفتری ذمہ داریاں سنبھال لیں اور دفتری امور نمٹائے۔ محمد خاں بھٹی سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے قریبی ساتھی ہیں اور ان کی پنجاب اسمبلی میں واپسی نے پرویز الہٰی کے سپیکر بننے کی خبروں کو مزید تقویت دی ہے۔