لاہور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے سربجیت سنگھ قتل کیس میں دو ملزمان پر فرد جرم عائد کردی ، استغاثہ کے گواہان کو 20 جنوری کو طلب کرلیا گیا ، دونوں ملزمان کا صحت جرم سے انکار

ہفتہ جنوری 03:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18جنوری۔2014ء) لاہور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے بھارتی جاسوس سربجیت سنگھ قتل میں دو ملزمان پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے استغاثہ کے گواہان کو 20 جنوری کو طلب کرلیا ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو لاہور کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں بھارتی جاسوس سربجیت سنگھ کے قتل کے جرم میں ملزما محمد عامر اور مدثر کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی ۔ عدالت نے قتل کے الزام میں دونوں ملزمان محمد عامر اور مدثر پر فرد جرم عائد کردی تاہم دونوں ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا ۔ صحت جرم کے انکار کے بعد عدالت نے استغاثہ کے گواہان کو 20 جنوری کو عدالت میں طلب کرلیا ۔

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments