Khawab Main Joota Dekhna

خواب میں جوتا دیکھنا

Khawab Main Joota Dekhna

Find Dream meaning of Khawab Main Joota Dekhna and other dreams in Urdu. Dream Interpretation & Meaning in Urdu. Read answers by islamic scholars and Muslim mufti. Answers taken by Hadees Sharif as well. Read Khawab Main Joota Dekhna meaning according to Khwab Nama and Islamic Dreams Dictionary.

حضرت ابن سیرین رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں جوتا عورت ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس نے نیا جوتا پاؤں میں ڈالا ہے۔ دلیل ہے کہ عورت کرے گا یا کنیز خریدی گا۔ اور دیکھے کہ دوسرے کا جوتا پاؤں میں ڈالا ہے۔ دلیل ہے کہ بیوہ عورت کرے گا۔
اور اگر سیاہ جوتا ہے۔ دلیل ہے کہ عورت لڑاکی ہو گی۔ اور سرخ ہے تو عورت خوشباس اور عیش پسند ہو گی اور اگر زرد ہے تو عورت بیمار ہو گی اور اگر سفید ہے تو عورت خوبصورت نکاح میں لائے ۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر گائے کے چمڑے کے جوتی ہے دلیل ہے کہ اصیل عورت کرے گا اور اگر بکری کے چمڑے کی ہے۔
دلیل ہے کہ عربی عورت سے شادی کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ جوتی اس کے پاؤں سے گری ہے۔ اور ضائع ہوئی ہے تو غم و اندوہ اور بے حرمتی پر دلیل ہے اور اگر جوتااس کے پاؤں میں تنگ ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی عورت تباہ کار ہو گی اور خواب میں پرانے جوتے کا دیکھنا نئے سے بہتر ہے۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں جوتے کا دیکھنا سات وجہ پر ہے۔ (۱)عورت (۲)خادم (۳)کنیز(۴)قوت(۵)معیشت(۶)مال(۷)سفر ۔ اور خواب میں جوتے بنانے والا ایسا شخص ہے جو میراث کو تقسیم کرتا ہے۔

Your Thoughts and Comments