Open Menu

Capricorn Lucky Stone in Urdu - Lucky Gemstone & Mubarak Pathar

If you are a Capricorn, you can find Capricorn Lucky Stone in Urdu. Explore all the details of the Capricorn gemstone and its influence on the personality of the owner. You can use the Lucky gemstone in rings or jewelry.

Capricorn Kay Muwaafiq Pathar

جدی کیلئے موافق پتھر اور مبارک پتھر

جدی کے موافق پتھروں میں اوپل اور سنگ سلیمانی شامل ہیں جو جدی کیلئے فوائد مند ثابت ہو سکتے ہیں.

اوپل (Opal)
اس پتھر کے استعمال کرنے والے بڑے بردبار، فرض شناس، عملی زندگی میں بڑے محتاط طرز عمل کو اختیار کرنے والے، ناکامیوں سے نہ گھبرانے والے، انہیں چیلنج سمجھنے والے، خاموشی سے اپنے مقصد کے لئے کوشاں، خوش مزاج، اچھی یادداشت کے مالک، اچھی غذا اور اچھے لباس پسند کرنے والے، اپنے سینوں میں بہت زیادہ راز دفن رکھنے والے، ازدواجی زندگی بڑی کامیاب اور پرمسرت، بطور تعویز استعمال میں آنے والا۔

سیاہ اوپل اکثر منحوس ہوتا ہے۔ سرخ اور گلابی پتھر زندہ دلی، صحت، قوت اور جرأت پیدا کرتا ہے۔
آنکھوں کی جملہ بیماریوں کے لئے اکسیر، معدہ کی سوزش اور ورم کو ٹھیک کرتا ہے۔ جوع البقر، نفخ، قولنج، ضعف جگر، جگر کی برودت اور اسہال کے لئے مفید ہے۔

(جاری ہے)

جماع کی لذت میں اضافہ کرتا ہے۔ درد حیض، قلت حیض اور برودت ختم کرتا ہے۔ اعصاب کی اصلاح اور عضلات کے لئے مفید۔ معدے کے نظام ہضم کو درست کرتا ہے۔
سنگ سلیمانی (Onex)
محفل میں عزت، دربار میں وقار اور شہرت، کاروبار میں شعور دیتا ہے۔
حاکم مہربان، کاروباری معاملات میں صاف گوئی، خیالات میں بلندی، کاروبار میں ترقی عطا کرتا ہے۔ حاملہ عورت بوقت درد زہ اس کو بالوں میں لگائے تو درد زہ سے فوری نجات دیتا ہے اور زچگی کو آسان بناتا ہے۔ دافع یرقان، جادو اور موتیا ختم، لقوہ کو ختم، سوزاک، قوت باہ، ہیضہ اور ورم خصیہ کے لئے مفید، جلق اور درد مثانہ کے لئے مفید، اس کا سفوف زخموں پر چھڑکنے سے زخم ٹھیک کرتا ہے۔ درد گردہ، خرابی خون اور نیند نہ آنے کی شکایت کو دور کرتا ہے۔

Browse More Articles