Open Menu

سوال : آس سلام و علیکم ، جناب میرا عرض یہ ہیں کے میرا پیٹ بہت خراب رہتا ہیں اور بہت سے ڈاکٹر سے چیک کرایا لیکن آرام نہیں ہوا اور گھندم کا آٹا بی بند کرایا ہیں جناب میری صحت بہت کمزور ہوچکی ہیں اور میں اپنی زندگی سے ہی تنگ آچکا ہوں . الله اپ کو عزت عطا کرے میری رہنمائی کرے .

فرھان کریم,   گلگت,   پاکستن

اس سوال کا جواب ماہر نجوم بدر لغاری صاحب کی جانب سے دیا گیا ہے

جواب : اسلام علیکم غائب کا علم صرف اللہ سبحان وتعالی کے پاس ہے-مشکلات اور پریشانیاں اور آزمائشیں بھی اللہ کی طرف سے آتی ہیں اللہ کو راضی کرلیں تمام مشکلات ‘تکالیف اور دکھ دور ہوجائیں گے‘ذہن نشین کرلیں کہ جوکچھ بھی ہوتا ہے وہ اللہ تعالی کی طرف سے ہی ہوتا ہے کیونکہ اسی کے قبضہ قدرت میں سب کچھ ہے- آپ پانچ وقت نمازپڑھیں اور عشاءکی نمازکے وتر اور فجرکی نمازکی سنت میں التحیات میں دورشریف مکمل کرنے کے بعد مکمل یکسوئی کے ساتھ ”یا ارحم الرحمین“جتنی بار بھی ورد کرسکیں کرکے اللہ کے حضور عاجزی وانکساری کے ساتھ دعا مانگیں اور پھرنماز مکمل کرکے سلام پھیر لیں ‘سلام کے بعد کلمہ طیبہ کا ورد کرکے دعا مانگنے کے بعد سجدہ میں جاکر نبی کریمﷺ کی پسندیدہ دعا”یا حیی یا قیوم برحمتلک نستغیث“کا ورد حالت سجدہ میں کریں جتنا آپ کرسکیں ‘اس کے علاوہ چلتے ‘پھرتے ”وھوعلی کل شی قدیر“کا ورد کثرت سے کریں-انشاءاللہ جو آپ کے حق میں بہتر ہوگا اللہ سبحان وتعالی کرم فرمادیں گے‘ آپ طب نبویﷺ پر عمل کریں سبزیوں کا زیادہ استعمال کریں‘گوشت اور ہضم ہونے میں وقت لینی والی خوراک سے پرہیزکریں‘گاجرکا مربہ صبح نہار منہ اور رات کو سونے سے پہلے کھائیں ‘اس کے علاوہ انارکا استعمال بڑھادیں اگر کثرت سے ڈائریا کی شکایت رہتی ہو تو انارکھا کر اس کے چھلکے کی چائے بناکر پیئیں انشاءاللہ افاقہ ہوگا

تاریخ اشاعت : منگل 19 دسمبر 2017

Brose More Questions Asked from Astrologers