Open Menu

Khawab Main Jihaad Karna - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Jihaad Karna can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Jihaad Karna in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Jihaad Karna

خواب میں جہاد کرنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ راہ خدا میں جہاد کرتا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کا اور اس کے خویشوں کا کام نیک ہو گا اور سب بے نیاز ہو جائیں گے ۔ فرمان حق تعالیٰ ہے ۔ و من یھاجرفی سبیل اللہ یجد فی الارض مراغھا کثیر وسعتہ(اور جو شخص راہ خدا میں ہجرت کرے گا ۔
تو زمین پر بہت سا منافع اور کشائش پائے گا ) اور اگر دیکھے کہ اس نے جہاد سے منہ موڑا ہے ۔ دلیل ہے کہ اپنوں سے منہ کر پھیر لے گا ۔ فرمان حق تعالیٰ ہے ۔ ھل عیستم ان تولیتم ان تفسو فی الارض وتقطعو ا ارحامکم(کیا قریب ہے تم کو حکومت حاصل ہو اور زمین میں فساد کرو اور قطع رحمی کرو ) حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔
اگر دیکھے کہ جہاد پر گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ دولت اور نعمت اور بزرگی پائے گا ۔

(جاری ہے)

فرمان حق تعالیٰ ہے ۔ و فضل اللہ المجاھدین علی القاعدین اجرا عظیما(اور اللہ نے جہاد کرنے والوں کو بیٹھنے والوں پر اجر عظیم عطا فرمایا ہے) اور اگر دیکھے کہ اس ملک کے لوگ جہاد کے لئے باہر نکلے ہیں ۔

دلیل ہے کہ عزت اور مرتبہ پائے گا ۔ اور لوگوں کو مغلوب کرے گا ۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ کافروں کے ساتھ تنہا جنگ کرتا ہے ۔ دلیل ہے کہ دشمنوں پر فتح پائے گا اور اس کو روزی حلال ملے گی اور عمر دراز ہو گی ۔
فرمان حق تعالیٰ ہے ۔ ولا تحسین الذ ین قتلو فی سبیل اللہ امو اتا بل احیاء عندر بھم یرزقون فرحین بما اتھم اللہ فی فضلہ(ور جو لوگ اللہ تعالیٰ کی راہ میں قتل کیے گئے ہیں ان کو مردہ گمان نہ کرو ۔ بلکہ وہ اپنے رب کے نزدیک زندہ ہیں ، رزق دئیے جاتے ہیں ۔
جو کچھ اللہ نے ان کو اپنے فضل سے دیا ہے اس پر خوش ہیں ) حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں جہاد کرنا چھ وجہ پر ہے ۔ (۱)خیرو برکت(۲)آنحضرت کی سنت ادا کرنا(۳)دشمن پر فتح پانا (۴)بیماری سے شفاء(۵)بادشاہ کی اطاعت (۶)غنیمت پانا۔

Browse More Islamic Dream Interpretation