Open Menu

سوال : السلام علیکم۔۔ یہ میں نے جو کچھ بھی اس میں بتایا ہے والد کا نام۔۔۔والدہ کا نام۔۔پیدائش۔۔۔ یہ سب میں نے اپنے بھائی ۔۔۔وجد حسین کی معلومات کے لیے لحکوایا ہے اور میرا نام ۔۔ساجد حسین ہے۔۔وجد حسین کا بڑا بھائی ہوں۔۔میرا چھوٹا بھائی واجد حسین۔۔۳۱ ۔مارچ۔۲۰۱۸ کو ہفتے والے دن سے ابھی تک لاپتہ ہے ۔۔۔ہمیں صرف روحانی معلومات ملی ہیں کہ واجد حسین کسی کے قید میں ہے اور ابھی تک میرے بھائی کا کچھ پتہ نہیں۔۔اور پاکستان حکومت اور ہائی کورٹ والے ابھی تک میرے بھائی کا پتہ نہ لگا سکے۔۔۔میری ماں کی حالت بہت خراب ہے ہر واقت اپنے بیٹے واجد حسین کے لیے روتی ہیں کہ کب میرا بیٹا اپنے گھر واپس آئیگا۔۔ آپ سے میری صرف اتنی گزارش ہے کہ آپ مجھے میرے بھائی واجد حسین کے بارے میں اتنا بتا دے کہ میرا بھائی کب تک آسکتا ہے ۔۔۔اور اس وقت کیسے ہیں اور کہاں ہیں تا کہ میں اپنی امی کو تسلی دے سکوں۔ واجد حسین کا برج سور ہے ۔۔اور یہ میرا فون نمبر ہے مجھے اس پے میسج کر دے 03112021272..

اس سوال کا جواب ماہر نجوم عارفین صاحب کی جانب سے دیا گیا ہے

جواب : اسلام علیکم غائب کا علم صرف اللہ سبحان وتعالی کے پاس ہے-مشکلات اور پریشانیاں اور آزمائشیں بھی اللہ کی طرف سے آتی ہیں اللہ کو راضی کرلیں تمام مشکلات ‘تکالیف اور دکھ دور ہوجائیں گے‘ذہن نشین کرلیں کہ جوکچھ بھی ہوتا ہے وہ اللہ تعالی کی طرف سے ہی ہوتا ہے کیونکہ اسی کے قبضہ قدرت میں سب کچھ ہے-راتوں میں کچھ وقت قیام کو اپنامعمول بنالیں‘ پانچ وقت نمازپڑھیں اور عشاءکی نمازکے وتر اور فجرکی نمازکی سنت میں التحیات میں دورشریف مکمل کرنے کے بعد مکمل یکسوئی کے ساتھ ”یا ارحم الرحمین“جتنی بار بھی ورد کرسکیں کرکے اللہ کے حضور عاجزی وانکساری کے ساتھ دعا مانگیں اور پھرنماز مکمل کرکے سلام پھیر لیں ‘سلام کے بعد کلمہ طیبہ کا ورد کرکے دعا مانگنے کے بعد سجدہ میں جاکر نبی کریمﷺ کی پسندیدہ دعا”یا حیی یا قیوم برحمتلک نستغیث“کا ورد حالت سجدہ میں کریں جتنا آپ کرسکیں ‘اس کے علاوہ چلتے ‘پھرتے استغفار کثرت سے کریں-انسان اپنی مرضی کی بجائے اس کی رضا مانگے تو اللہ وہ سب کچھ خود ہی عطاءفرمادیتے ہیں جس کا انسان طالب ہوتا ہے ‘اگر آپ اللہ کی رضا کے لیے تھوڑی مشقت اٹھانے کو تیار ہیں تو اللہ سبحان وتعالی آپ کو کبھی مایوس نہیں فرمائیں گے-ممکن ہوسکے تو جمعرات اور پیر کے دن روزہ رکھیں احادیث سے ثابت ہے کہ عموما نبی کریمﷺ جمعرات اورپیر کے دن نفلی روزہ رکھتے تھے اس لیے آئمہ کرام بھی پیر کے دن روزے کو افضل مانتے ہیں-انشاءاللہ جو آپ کے حق میں بہتر ہوگا اللہ سبحان وتعالی کرم فرمادیں گے-مزید راہنمائی کے لیے آپ [email protected] پر رابط کرسکتے ہیں-جزاک اللہ

تاریخ اشاعت : جمعرات 11 اکتوبر 2018

Brose More Questions Asked from Astrologers