Khawab Main Mehraab Main Namaz Parhna

خواب میں محراب میں نماز پڑھنا

Khawab Main Mehraab Main Namaz Parhna

Find Dream meaning of Khawab Main Mehraab Main Namaz Parhna and other dreams in Urdu. Dream Interpretation & Meaning in Urdu. Read answers by islamic scholars and Muslim mufti. Answers taken by Hadees Sharif as well. Read Khawab Main Mehraab Main Namaz Parhna meaning according to Khwab Nama and Islamic Dreams Dictionary.

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ محراب میں نماز پڑھی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو صالح فرزند کی بشارت ہو گی۔چنانچہ حضرت ذکریا علیہ السلام کی بابت فرمان حق تعالیٰ ہے :۔ وھو قائم یصلی فی المحراب (وہ کھڑا محراب میں نماز پڑھ رہا تھا) اگر دیکھے کہ نماز وقت پر پڑھی ہے۔
دلیل ہے کہ اس کا فرزند صالح ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ محراب میں بیٹھا ہے۔ دلیل ہے کہ نماز میں سستی کرے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس نے محراب کی عمارت بنائی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا فرزند عالم اور دانا ہو گا۔
اور بعض اہل تعبیر کہتے ہیں کہ اپنا مال خرچ کرے گا۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں محراب کا دیکھنا پانچ وجہ پر ہے: (1) امام  (2) بادشاہ (3) قاضی (4) کوتوال (5) لوگوں کا ایلچی ہے۔

Your Thoughts and Comments