Open Menu

Virgo Lucky Stone in Urdu - Lucky Gemstone & Mubarak Pathar

If you are a Virgo, you can find Virgo Lucky Stone in Urdu. Explore all the details of the Virgo gemstone and its influence on the personality of the owner. You can use the Lucky gemstone in rings or jewelry.

Virgo Kay Muwaafiq Pathar

سنبلہ کیلئے موافق پتھر اور مبارک پتھر

سنبلہ کے موافق پتھروں میں عقیق، سنگ سلیمانی، لاجورو، زرقون اور نیلم شامل ہیں جو سنبلہ کے فوائد مند ثابت ہوسکتے ہیں.

عقیق (Agate)
درویش لوگوں کی نشانی، خوشحالی زندگی، آلام و آفات سے چھٹکارا کا باعث، پرخطر سفر کی نگہبانی اور حفاظت کرنے والا، شیطان کو بھگانے والا، کینہ اور بغض سے پاک رکھنے والا، سحر اور جادو کا توڑ کرنے والا، صاف زندگی کا ضامن۔


سنگ سلیمانی (Onex)
سفید، سیاہ، نیلے اور سرخ رنگ میں دستیاب، جسم میں گرمی اور خشکی پیدا کرنے والا، سیاہ اور سفید سنگ سلیمانی باعث عزت و شہرت، کاروباری شعور کو اجاگر کرنے والا، حاکم وقت کو مہربان بنانے والا، صاف گوئی اور اونچے خیالات کا مالک بنانے کا حامل ہے۔
دروغ گوئی سے بچاتا ہے، کاروبار میں ترقی بخشتا ہے۔
سرخ اور زرد رنگ کا سنگ سلیمانی غصہ ور مزاج کا باعث بنتا ہے۔

(جاری ہے)

اس کا حامل ڈراؤنے خواب دیکھتا ہے۔ حاملہ عورت اگر اس کو درد زہ کے وقت بالوں میں لگائے تو درد زہ میں کمی اور وضع حمل میں آسانی پیدا کرتا ہے۔


لاجورد
نیلے رنگ کا سفید اور سنہری داغوں کا حامل پتھر، چشمہ خلائق میں عزت اور محفل میں وقار بخشنے والا، دوسروں کی نگاہوں میں خود اعتمادی پیدا کرنے والا، جسم سے مسے دور کرنے والا، اس کی مالا گلے میں پہننے سے خوب نیند آتی ہے، بے خوابی دور ہوتی ہے۔
مالیخولیا کے لئے بے حد مفید، دل کو تسکین بخشنے والا، جادو کے اثر سے بچانے والا، سرمہ آنکھوں کے لئے بے حد مفید اور پلکوں کو گرنے سے بچانے والا، سرکہ میں بھگو کر لگانے سے برص کے سفید داغوں کو ختم کرنے کا باعث۔
زرقون
الماس سے مشابہ لیکن اس سے زیادہ وزنی، نارنجی اور شربتی رنگ سے سب سے عمدہ۔
عزت و وقار اور ترقی کا باعث، روزگار اور محبت میں ترقی بخشتا ہے، معاون حصول علم، سمندری طوفان سے بچانے کے لئے جہاز رانوں کا دوست پتھر، بدروح کے اثرات زائل کرنے والا، فالج سے بچانے والا، لکنت دور کرنے والا۔
نیلم (Saphire)
موافق شخص کے لئے ترقی اور مال و دولت کا باعث ورنہ سخت نقصان دہ، مزاج میں سختی پیدا کرنے والا، کمزور آدمی میں قوت اور طاقت بخشنے والا، دوستوں کی نگاہ میں انسان کو عزیز بنانے والا، ہمت اور حوصلہ بڑھانے والا، عزت، شہرت اور وقار میں اضافہ کرنے والا۔

Browse More Articles