کویت میں لرزہ خیز واردات، نوجوان نے پہلے والدہ اور پھر ٹریفک پولیس اہلکار کو قتل کر دیا

نوجوان نے گرفتاری دینے سے انکار کر دیا، مزاحمت کے دوران شدید زخمی ہونے سے خود بھی ہلاک ہو گیا

Muhammad Irfan محمد عرفان بدھ 30 جون 2021 10:30

کویت میں لرزہ خیز واردات، نوجوان نے پہلے والدہ اور پھر ٹریفک پولیس اہلکار کو قتل کر دیا
کویت(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30جون2021ء) سعودی عرب میں ایک انتہائی اندوہناک واقعہ پیش آیا ہے جس نے لوگوں کو لرزا کے رکھ دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک کویتی نوجوان نے اپنی والدہ اور پھر ایک پولیس اہلکار کو چاقو کے وار سے قتل کر ڈالا۔ العربیہ نیوز کے مطابق یہ اندوہناک واقعہ مہابولا کے علاقے میں سوموار کو پیش آیا ہے۔اس شقی القلب شامی نوجوان نے پہلے اپنی کویتی ماں کو چاقو کے وار کرکے موت کی نیند سلا دیا۔

اس کے بعد جب وہ کارپر سوار ہوکر بھاگ رہا تھا تو اس کو پولیس اہلکار نے روکنے کی کوشش کی۔اس پر وہ طیش میں آگیا اور کار سے اترکر اس پولیس اہلکار پر بھی چاقو کے پے درپے وار کردیے جس سے وہ جان کی بازی ہار گیا۔دونوں کو قتل کرنے کے بعد شامی ملزم ایک اور جگہ کی جانب بھاگ گیا تھالیکن سکیورٹی فورسز نے اس کو جالیا اور اس کوخود کوحوالے کرنے کا کہا لیکن اس نے ایسا کرنے کے بجائے مزاحمت شروع کردی۔

(جاری ہے)

اس دوران میں سکیورٹی اہلکاروں اور ملزم کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔پولیس نے اس کو حراست میں لینے کے بعد عدن اسپتال منتقل کردیا تھاجہاں وہ ہلاک ہوگیا ہے۔حکام نے اس کی شناخت احمد کے نام سے کی ہے۔کویت کی وزارت داخلہ نے مقتول پولیس افسر عبدالعزیز محمدالرشیدی کی سرکاری سطح پر نمازجنازہ کا اہتمام کیا ہے اور انھیں سپردخاک کردیا گیا ہے۔

ان کا تعلق محکمہ ٹریفک پولیس سے تھا۔کویتی وزیرداخلہ ثامر علی صباح السالم الصباح نے کہا ہے کہ جرم کے اس واقعہ کی مکمل تحقیقات کی جائے گی۔واضح رہے کہ اس سے قبل اپریل میں کویت میں قتل کا ایک اور ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا۔ایک شخص نے ایک خاتون فرح حمزہ اکبر کو اغوا کے بعد قتل کردیا تھا اور بعد میں اس کی نعش عدن اسپتال میں چھوڑ کر فرار ہوگیا تھا۔ مقتولہ خاتون نے اس قاتل کی مبیّنہ طورپر شادی کی پیش کش ٹھکرا دی تھی جس کا اس کو رنج تھا اور اس نے اس پراس خاتون کی جان لے لی تھی۔

کویت سٹی میں شائع ہونے والی مزید خبریں