اومان میں سیر و تفریح کو آنے والی دو اماراتی بچیوں کی موت

بدنصیب بچیوں کا باپ ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہوا

Muhammad Irfan محمد عرفان پیر 24 دسمبر 2018 17:50

اومان میں سیر و تفریح کو آنے والی دو اماراتی بچیوں کی موت
مسقط(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 دسمبر2018) اومان میں ایک انتہائی دُکھ بھرا واقعہ پیش آیا ہے جس میں دو ننھی بچیاں اللہ کو پیاری ہو گئیں۔ اماراتی اخبار ’امارات الیوم‘ کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ روز پیش آیا۔ اخبار کے مطابق اماراتی والد اور اُس کی دو بچیاں تعطیلات منانے اومان گئے تھے۔ وہاں سے واپسی پر اُن کی گاڑی ایک اور گاڑی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے اماراتی والد شدید زخمی ہو گیا جب کہ اُس کی دو ننھی بیٹیاں جن کی عمریں چھ سال اور نو سال تھیں، شدید زخمی ہو کر موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔

دونوں گاڑیوں کو حادثہ العین اور عمان کے بارڈر کے قریب پیش آیا۔ دونوں جاں بحق بچیوں کی نماز جنازہ العین کی مسجد سید ال نیادی میں اداکی جائے گی۔ پولیس کی جانب سے ڈرائیور حضرات کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ حادثات سے بچنے کے لیے حدِ رفتار سے تجاوز نہ کریں اور ڈرائیونگ کے دوران اپنا تمام تر دھیان سڑک پر رکھیں تاکہ کسی ناخوشگوار صورتِ حال کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

(جاری ہے)

ڈرائیورز کو تلقین کی کہ وہ ڈرائیونگ کے دوران محتاط رویہ اپنایا کریں۔ حدِ رفتار سے تجاوز کرنا نہ صر ف اپنی بلکہ روڈ پر موجود دیگر افراد کی زندگیوں کو بھی خطرے میں ڈال دیتا ہے۔ امارات کے ٹریفک حادثات میں سب سے زیادہ جانیں تیز رفتاری کی وجہ سے ضائع ہوتی ہیں۔ اسی باعث حدِ رفتار کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے عائد کیے جاتے ہیں۔

مسقط میں شائع ہونے والی مزید خبریں