اومان میں ایکسپائرڈ اقاموں، ڈرائیونگ لائسنس اور پاسپورٹس پر جرمانے معاف کر دیئے گئے

رائل پولیس کی جانب سے کسٹمر سروس بحال کیے جانے کے بعد ایکسپائر ہونے والی دستاویزات کی مُدت میں توسیع کروائی جا سکے گی

Muhammad Irfan محمد عرفان منگل 9 جون 2020 15:54

اومان میں ایکسپائرڈ اقاموں، ڈرائیونگ لائسنس اور پاسپورٹس پر جرمانے معاف کر دیئے گئے
مسقط(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔9جون 2020ء) اومان میں ایکسپائرڈ اقاموں، ڈرائیونگ لائسنس اور پاسپورٹس پر جرمانے معاف کر دیئے گئے۔ رائل پولیس کی جانب سے کسٹمر سروس بحال کیے جانے کے بعد ایکسپائر ہونے والی دستاویزات کی مُدت میں توسیع کروائی جا سکے گی۔ رائل اومان پولیس کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق جن لوگوں کے اقامے، ڈرائیونگ لائسنس اور پاسپورٹس کی میعاد ختم ہو چکی ہے ان پر کسی قسم کا جرمانہ عائد نہیں کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

اومان پولیس کی جانب سے جب کسٹمر سروسز بحال کی جائیں گی تو تارکین اور مقامی افراد اپنی ان زائد المیعاد دستاویزات کی تجدید کروا سکیں گے۔اس خبر پر مقامی اور تارکین وطن کی جانب سے بہت خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے اور اومان کے فرمانروا طارق ہیتم الثانی کا شکریہ ادا کیا گیا ہے کہ انہوں نے کورونا کے باعث پیدا ہونے والے معاشی بحران کے دوران اومان میں مقیم مقامی اور غیر ملکیوں کا خیال رکھا ہے۔کیونکہ لاک ڈاؤن اور کاروبار کی بندش کے باعث لوگوں کی جیبیں اس بات کی اجازت نہیں دیتیں کہ وہ جرمانوں کی ادائیگی کر سکیں۔ 

مسقط میں شائع ہونے والی مزید خبریں