پی آئی آئی کی سیالکوٹ سے سعودی عرب جانے والی پرواز کی دوحا ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

ریاض جانے والی پرواز میں خاتون مسافر کو دل کا دورہ پڑا جس کے بعد طیارے کی دوحا ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کروائی گئی

muhammad ali محمد علی پیر 23 دسمبر 2019 23:00

پی آئی آئی کی سیالکوٹ سے سعودی عرب جانے والی پرواز کی دوحا ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ
دوحا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 دسمبر2019ء) پی آئی آئی کی سیالکوٹ سے سعودی عرب جانے والی پرواز کی دوحا ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ، ریاض جانے والی پرواز میں خاتون مسافر کو دل کا دورہ پڑا جس کے بعد طیارے کی دوحا ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کروائی گئی۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان ائیر لائن کی سیالکوٹ سے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض جانے والی پرواز کی دوحا ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کروائی گئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ پی آئی اے کی سیالکوٹ تا ریاض کی پرواز قطر کی حدود میں تھی جب اس میں موجود ایک خاتون مسافر کو دل کا دورہ پڑا۔ دل کا دورہ پڑنے کے بعد طیارے کے عملے نے پائلٹ کو فوری طور پر آگاہ کیا جس کے بعد طیارے کو قطر کے دارالحکومت دوحا ائیرپورٹ پر ہنگامی طور پر لینڈ کروانے کا فیصلہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

طیارے کی لینڈنگ تک عملے نے ہر ممکن کوشش کر کے خاتون کی زندگی بچائی رکھی اور دوحا ائیرپورٹ انتظامیہ کو طبی ایمرجنسی انتظامات کی ہدایت کی گئی۔

بعد ازاں دوحا ائیرپورٹ پر پرواز لینڈ کرنے جانے کے فوری بعد خاتون کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ خاتون کو دوحا ائیرپورٹ پر طبی امداد فراہم کروانے کے بعد پی آئی اے کی پرواز پی کے 755 دوبارہ ریاض کیلئے روانہ ہوگئی۔
                                                                             

دوحہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں