قطر میں کورونا وائرس کیسز کی گنتی71,817 ہو گئی

مملکت میں مزید 1,721 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی،اب تک 62 افراد کی موت ہو چکی ہے

Muhammad Irfan محمد عرفان بدھ 10 جون 2020 14:22

قطر میں کورونا وائرس کیسز کی گنتی71,817 ہو گئی
دوحہ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10 جون 2020ء) خلیجی ریاست قطر میں کوروناوائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔ مملکت میں گزشتہ روز مزید 1,721افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔قطری وزارت صحت کے مطابق مملکت میں کورونا مریضوں کی مجموعی گنتی71,817 تک جا پہنچی ہے ، جن میں غیر ملکیوں کی تعداد زیادہ ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید1,721 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔

نئے مریضوں میں 16 کی حالت تشویش ناک ہے۔ جبکہ 1,634 افراد مکمل صحت یاب ہو کر گھروں کو لوٹ گئے، اب تک47,569ہزار سے زائد افراد کورونا کو شکست دے کر شفایاب ہو چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 5کورونا مریض جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد مملکت میں کورونا سے مرنے والوں کی گنتی 62ہو گئی ہے۔اس وقت قطر میں کورونا کے زیر علاج افراد کی گنتی 24,248 بتائی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ کورونا کے خدشے کے پیش نظر گزشتہ ماہ پانچ سو قیدیوی کی سزا معاف کرنے کے بعد انہیں فوری طور پر جیل سے رہا کر دیا گیا تھا۔ قطری حکومت نے کرونا وائرس سے بچاوٴ کے لیے تاحکم ثانی گھروں سے باہر نکلنے والے تمام افراد کے لیے چہرے پر ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا تھا۔اس کی خلاف ورزی کے مرتکبین کو جیل اور 55 ہزار ڈالر تک جرمانے کی سزا ہوسکتی ہے۔ وزارت صحت کے مطابق مملکت میں اب تک مقامی اور تارکین وطن کے مجموعی طور پرتین لاکھ سے زائد ٹیسٹ لیے جا چکے ہیں۔ مملکت میں جو کورونا کے مریضوں کی گنتی میں بہت تیزی سے اضافہ ہوا ہے، یہ کیسز کے بلند ترین سطح پر ہونے کی نشانی ہے۔اس کے بعد آہستہ آہستہ مریضوں کی تعداد میں کمی واقع ہوتی نظر آئے گی ۔

دوحہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں