قطر میں کورونا کیسزکی گنتی 74 ہزار سے زائد ہو گئی

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 1,476 نئے کیسز سامنے آ گئے، 1,918صحت یاب

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعہ 12 جون 2020 17:56

قطر میں کورونا کیسزکی گنتی 74 ہزار سے زائد ہو گئی
دوحہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12جون 2020ء) خلیجی ریاست قطر میں کورونا مریضوں کی گنتی میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا ہے۔ مملکت میں گزشتہ روز مزید 1,476افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔قطری وزارت صحت کے مطابق مملکت میں کورونا مریضوں کی مجموعی گنتی74 ہزار سے زائد ہو چکی ہے ، جن میں غیر ملکیوں کی تعداد زیادہ ہے۔ جبکہ 1,918 افراد مکمل صحت یاب ہو کر گھروں کو لوٹ گئے، اب تک51,331ہزار سے زائد افراد کورونا کو شکست دے کر شفایاب ہو چکے ہیں۔

اس وقت ہسپتال میں زیر علاج افراد کی گنتی 23,671 ہے۔ مملکت میں کورونا سے مرنے والوں کی گنتی 69 ہو گئی ہے۔ جبکہ 239 مریضوں کو صحت بگڑنے پر آئی سی یو میں رکھا گیا ہے۔ واضح رہے کہ کورونا کے خدشے کے پیش نظر گزشتہ ماہ پانچ سو قیدیوی کی سزا معاف کرنے کے بعد انہیں فوری طور پر جیل سے رہا کر دیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

قطری حکومت نے کرونا وائرس سے بچاوٴ کے لیے تاحکم ثانی گھروں سے باہر نکلنے والے تمام افراد کے لیے چہرے پر ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا تھا۔

اس کی خلاف ورزی کے مرتکبین کو جیل اور 55 ہزار ڈالر تک جرمانے کی سزا ہوسکتی ہے۔ وزارت صحت کے مطابق مملکت میں اب تک مقامی اور تارکین وطن کے مجموعی طور پرتین لاکھ سے زائد ٹیسٹ لیے جا چکے ہیں۔ مملکت میں جو کورونا کے مریضوں کی گنتی میں بہت تیزی سے اضافہ ہوا ہے، یہ کیسز کے بلند ترین سطح پر ہونے کی نشانی ہے۔اس کے بعد آہستہ آہستہ مریضوں کی تعداد میں کمی واقع ہوتی نظر آئے گی ۔

دوحہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں