سعودی عرب میں عوام پہلی بار ویلنٹائن ڈے کھُل کر منا رہی ہے
پیار کرنے والے اپنے محبوب کے لیے پھولوں اور تحائف کی دھڑادھڑ خریداری میں مصروف ہیں
محمد عرفان جمعہ 14 فروری 2020 11:23
(جاری ہے)
مگر حیرت کی بات تو یہ ہے کہ پہلی بار سعودی عرب میں ویلنٹائن ڈے کا مغربی تہوار منانے پر کوئی سرکاری سطح پر روک ٹوک نظر نہیں آ رہی۔
عوام سڑکوں کنارے اور شاپنگ مالز میں اپنی محبوب شخصیات کے لیے رنگا رنگ پھولوں اور تحائف کی خریداری میں مصروف ہیں اور کوئی انہیں کچھ نہیں کہہ رہا ہے۔ لوگوں کا تو یہ کہنا ہے کہ درحقیقت مملکت میں پہلی بار قانونی طور پر ویلنٹائن ڈے منایا جا رہا ہے۔ حالانکہ آج سے تین سال قبل یہ عالم تھا کہ اگر کوئی کسی ریستوران میں ویلنٹائن کے موقع پر پریمی جوڑوں کا اجتماع نظر آتا یا کوئی اور سالگرہ یا خوشی کی تقریب بھی منائی جا رہی ہوتی تو اس ریستوران کو سربمہر کر کے اس پر بھاری جرمانہ عائد کیا جاتا تھا۔ تاہم اب کی بار ریستورانز میں بھی ویلنٹائن ڈے کے موقع کی مناسبت سے شاندار سجاوٹ کی گئی ہے۔ ماضی کی طرح اب سعودی عوام اور تارکین ویلنٹائن ڈے چھْپ چھْپ کر نہیں منا رہے، بلکہ سرِ عام پھْول اور تحائف خریدتے نظر آ رہے ہیں۔ گزشتہ رات سے ہی سعودی شاپنگ مالز میں عوام کی جانب سے تحائف کی خریداری کے لیے رش لگ گیا تھا۔ ایک نوجوان کا کہنا تھا کہ ویلنٹائن ڈے محبت کو پروان چڑھانے والا تہوار ہے۔ اس دِن لوگ اپنے جیون ساتھی، منگیتروں اور چاہنے والوں پر اپنی محبت کا اظہار خصوصی انداز سے کرتے ہیں۔ اس بار حکومت کی جانب سے کوئی سختی نظر نہیں آ رہی، اس لیے لوگ بلاخوف وخطر اس تہوار کو منانے کے لیے اْمڈ پڑے ہیں۔ساحلِ سمندر، ریستورانز، تفریحی مقامات، شاپنگ مالز، پارک اور پہاڑی مقامات ہر مقام پر سعودی اور غیر مُلکی جوڑے ہاتھوں میں ہاتھ تھامے نظر آ رہے ہیں۔ عجیب بات تو یہ ہے کہ تبدیلی پر ناک بھوں چڑھانے والے بزرگ اور روایت پرست طبقے کی جانب سے بھی ویلنٹائن منانے والوں کے خلاف کوئی زیادہ شدید نوعیت کی تنقید اور مذمت سامنے نہیں آ رہی۔ دُنیا بھر میں سعودی عرب میں ویلنٹائن ڈے کا منایا جانا ایک بریکنگ نیوز بن چکا ہے ۔ سوشل میڈیا پر صرف سعودی صارفین ہی نہیں بلکہ دیگر ممالک کے لوگ بھی اس تہوار کو سعودی مملکت میں پذیرائی کو بہت تعریف و تحسین کی نگاہوں سے دیکھ رہے ہیں اور اس حوالے سے ہزاروں کی گنتی میں ٹویٹس بھی کیے جا رہے ہیں۔جدہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ممتاز کاروباری و سماجی شخصیت رحمان اقبال کی جانب سے اپنے ورکرز اور پاک میڈیا جرنلسٹس فورم کے اعزاز میں ..
وزیراعظم کا منصب سنبھالنے کے بعد شہباز شریف کا پہلا غیر ملکی دورہ
پاکستان سعودی عرب کے حج 2024ء کے معاہدے پر دستخط
السعودیہ نے نیا لوگو اور شناخت متعارف کروادی
سعودی شہزادہ شیف بن گیا
عمرہ زائرین کیلئے جدہ ایئرپورٹ سے مکہ مفت بس سروس بند
سعودی عرب نے جدید تعمیرات کا نیا منصوبہ تیار کرلیا
پاکستانی مزدور کی جان بچانے کیلئے سعودی حکومت نے ہیلی کاپٹر بھیج دیا
سعودی ڈاکٹروں نے تاریخ رقم کردی
سعودی ہوائی اڈوں میں کنگ عبدالعزیز ایئرپورٹ جدہ سرفہرست
’4 قسطوں میں ٹکٹ کی ادائیگی‘ فلائی ناس نے نئی آفر متعارف کرادی
جدہ میں مٹھائی میں چھپائی 22 لاکھ سے زائد ممنوعہ گولیاں برآمد
تازہ ترین انٹرنیشنل خبریں
-
ایمرٹس ائیرلائن اور فلائی دبئی کا فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال ہو گیا
-
بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو گئے
-
ایمریٹس کی دبئی کی کنکٹنگ فلائٹس کا سفری طریقہ کار معطل
-
دبئی ، کراٹے کامبیٹ 45 مقابلے سے پہلے پاکستانی کپتان نے بھارتی حریف کو تھپڑ مار دیا
-
زائرین کو 40 برس سے مفت چائے پلانے والے بزرگ کا انتقال
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
برج خلیفہ کے سامنے پانی ہی پانی
-
متحدہ عرب امارات طوفانی بارشوں کی زد میں، دبئی ائیرپورٹ پر درجنوں پروازیں منسوخ
-
سعودیہ میں 255 کلو منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام
-
ممتاز کاروباری و سماجی شخصیت رحمان اقبال کی جانب سے اپنے ورکرز اور پاک میڈیا جرنلسٹس فورم کے اعزاز میں پروقار افطار عشائیہ کا اہتمام
-
شہزادہ محمد بن سلمان کی وزیراعظم کیلئے افطار کی خصوصی دعوت
-
حرمین شریفین آنے والے زائرین کیلئے نئی ہدایت جاری