کیا سعودی عرب میں بغیر لائسنس گاڑی چلانے پر جیل ہو گی؟

سوشل میڈیا پر خبریں گرم ہیں کہ بغیر لائسنس کے ڈرائیونگ پر ایک ہزار ریال جرمانہ اور ڈرائیور کو گرفتار کیا جائے گا

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعرات 14 نومبر 2019 11:58

کیا سعودی عرب میں بغیر لائسنس گاڑی چلانے پر جیل ہو گی؟
ریاض(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14نومبر 2019ء) سعودی عرب میں اس وقت سوشل میڈیا پر یہ پوسٹ شائع کی جا رہی ہیں کہ مملکت میں نیا ٹریفک قانون متعارف کرایا جا رہا ہے جس کے مطابق اگر کوئی شخص بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرتے ہوئے ٹریفک پولیس کی جانب سے پکڑا جائے تو اُسے ایک ہزار ریال جرمانہ بھرنے کے ساتھ ساتھ فوری طور پر جیل بھی بھیج دیا جائے گا۔اور یہ سزا مرد ہو یا عورت، دونوں کے لیے ہو گی۔

کسی کا خاتون ہونا بھی اس کے کسی کام نہیں آئے گی۔ اس خلاف ورزی کی صورت میں گرفتاری یقینی ہے۔ پہلی بار خلاف ورزی کی صورت میں پانچ روز تک حوالات میں گزارنا ہوں گے۔ جبکہ سات دِن کے لیے گاڑی ضبط بھی کر لی جائے گی۔اس قانون پر اتوار کے روز سے عمل درآمد شروع ہو جائے گا۔ جن کے باعث عوام میں بہت بے چینی ہے، تاہم سعودی محکمہ ٹریفک کی جانب سے ایک اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر پھیلائے جانے والی یہ پوسٹ کہ بغیر لائسنس کے ڈرائیونگ پر ایک ہزار ریال جرمانہ اور ڈرائیور کی گرفتاری عمل میں آئے گی،اس خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

(جاری ہے)

یہ محض افواہ ہے جس پر لوگوں کو کان دھر کر خود کو پریشان نہیں کرنا چاہیے۔ محکمہ ٹریفک نے اپنے اعلامیے میں یہ بھی کہا ہے کہ محکمے کی جانب سے ٹریفک خلاف ورزیوں سے متعلق اعلانات اور تفصیلات اس کی اپنی ویب سائٹ پر شائع کی جاتی ہیں۔ اگر کسی خلاف ورزی پر قید یا جرمانے کی سزا ہوتی ہے تو اس حوالے سے بھی تمام لوگوں کو باقاعدہ طریقے سے مطلع کیا جاتا ہے۔ مقامی اخبارات میں اس کی اطلاع شائع کرائی جاتی ہے۔

ریاض میں شائع ہونے والی مزید خبریں