شارجہ میں کار کو خوفناک حادثہ پیش آ گیا

باپ موقع پر ہلاک ، جبکہ تین بچے شدید زخمی ہو گئے

Muhammad Irfan محمد عرفان پیر 31 دسمبر 2018 10:56

شارجہ میں کار کو خوفناک حادثہ پیش آ گیا
شارجہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31 دسمبر 2018ء) شارجہ میں ایک خوفناک حادثہ پیش آیا ہے جس کے باعث کار میں سوار خاندان کا سربراہ موقع پر ہی دم توڑ گیا، جبکہ اُس کے تین بچے جن کی عمریں چھ سال، آٹھ سال اور نو سال بتائی جاتی ہیں،شدید زخمی ہو گئے۔ یہ حادثہ اتوار کی صبح الزہید روڈ پر پیش آیا جب کار اچانک بے قابو ہو کر سڑک کنارے نصب کھمبے سے جا ٹکرائی۔

پولیس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ الزہید سٹی میں پیش آنے والے اس افسوس ناک واقعے میں کارسُہیلہ روڈ پر سیہہ مُہیب گول چکر کی جانب جا رہی تھی تاہم قابو سے باہر ہو جانے کے باعث یہ حادثہ پیش آ گیا۔ حادثے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ گاڑی ڈرائیور کرنے والا شخص موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ اُس کے بچے اس واقعے میں شدید زخمی ہوئے جنہیں الزہید ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں اُن کا علاج کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کو اس واقعے کی اطلاع صبح ساڑھے آٹھ بجے مِلی جس پر پولیس پٹرول کی ٹیم، امدادی اہلکار اور ایمبولینسز موقع پر روانہ کر دی گئیں، جنہوں نے دیکھا کہ گاڑی کھمبے سے ٹکرا کر بُری طرح پچک گئی تھی جس کے باعث اماراتی شخص موقع پر ہی ہلاک ہو گیا تھا۔ ابتدائی تحقیق کے مطابق متوفی کے دماغ کی اندرونی چوٹیں اُس کی فوری موت کا باعث بنیں۔ جبکہ اُس کے بچے شدید زخمی حالت میں تھے۔ بظاہر یہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ شہریوں کو چاہیے کہ وہ حدِ رفتار سے تجاوز نہ کریں، تاکہ اُن کے ساتھ کوئی خوفناک حادثہ پیش نہ آئے۔

شارجہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں