شارجہ میں شور مچاتی گاڑیوں کے ڈرائیورز ہوشیار ہو جائیں

پولیس کی جانب سے شور کا پتا چلانے والے ریڈارز نصب کر دیئے گئے

Muhammad Irfan محمد عرفان ہفتہ 4 مئی 2019 14:10

شارجہ میں شور مچاتی گاڑیوں کے ڈرائیورز ہوشیار ہو جائیں
شارجہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین- 4 مئی 2019ء) شارجہ پولیس کی جانب سے مختلف مقامات پر ایسے ریڈارز نصب کیے گئے ہیں جو شور مچاتی گاڑیوں کا پتا چلا سکیں گے۔ یہ پراجیکٹ شارجہ کے فرمانروا اور سُپریم کونسل کے رُکن عزت مآب شیخ ڈاکٹر سلطان بن محمد القاسمی کی خصوصیات ہدایات پر شروع کیا گیا ہے۔ شور کا پتا چلانے والیان ڈیوائسز کی تنصیب کا مقصد سڑکوں پر عوام کی سیکیورٹی کوبہتر بنانا اور اُنہیں شور کی آلودگی سے نجات دلانا ہے۔

اگر کوئی بھی گاڑی 95 ڈیسی بل سے زیادہ شور پیدا کرتی پائی گئی تو یہ ریڈارز اسے ریکارڈ کر لیں گے اور اس ٹریفک خلاف ورزی کے مرتکب افراد کو جرمانے کی مد میں 2 ہزار درہم کا بھاری جرمانہ کیا جائے گا اورساتھ ہی ساتھ ڈرائیونگ لائسنس پر 12 بلیک پوائنٹس کا اندراج بھی ہو گا۔

(جاری ہے)

شارجہ پولیس کے کمانڈر انچیف میجر جنرل سیف الزری الشمسی نے ایک تقریب کے دوران ٹریفک اینڈ پٹرول ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر لیفٹیننٹ کرنل علائی النقبی، ٹریفک انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ کرنل راشد الفردان کے علاوہ دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔

میجر جنرل الشمسی نے اُمید ظاہر کی کہ اس ڈیوائس کے باعث شور کی آلودگی پر قابو پانے میں مدد ملے گی، دُوسرے خطرناک ڈرائیونگ کی بھی روک تھام ہو سکے گی کیونکہ تیز رفتار ڈرائیونگ کے باعث شور جنم لیتا ہے جس کی نشاندہی ان نو تنصیب شدہ ریڈارز کی مدد سے ہو سکے گی۔ یہ ریڈراز کسی گاڑی میں سے خارج ہونے والی آواز کا ویڈیو اور آڈیو ٹیکنالوجی کی مدد سے پتا چلائیں گے۔ کسی گاڑی سے زیادہ شور پید اہونے کی صورت میں یہ ریڈارز آپریٹنگ روم کو سگنل الارم بھیجیں گے۔ کسی سنگین خلاف ورزی کی صورت میں گاڑی چھ ماہ کے لیے ضبط بھی کی جا سکتی ہے۔

شارجہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں