متحدہ عرب امارات سے پاکستان کا سفر سستا ہوگیا

شارجہ سے تعلق رکھنے والی فضائی کمپنی ایئرعربیہ نے پاکستان اور بھارت سمیت مشرق وسطیٰ اور دیگر ممالک کے ایک درجن سے زائد شہروں کے لیے خصوصی کم کرایوں کا اعلان کردیا‘ خصوصی پیشکش 20 فروری تک دستیاب ہوگی

Sajid Ali ساجد علی منگل 15 فروری 2022 14:59

متحدہ عرب امارات سے پاکستان کا سفر سستا ہوگیا
شارجہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 فروری2022ء) متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ سے تعلق رکھنے والی فضائی کمپنی ایئرعربیہ نے پاکستان اور بھارت سمیت مشرق وسطیٰ اور دیگر ممالک کے ایک درجن سے زائد شہروں کے لیے خصوصی کم کرایوں کا اعلان کردیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایئرلائن کی طرف سے اعلان کردہ خصوصی کرایوں کے تحت ریٹرن اکانومی کلاس کے لیے ٹکٹ کی کم از کم قیمت 760 درہم مقرر کی گئی ہے تاہم مسافروں کو اس پیشکش سے فائدہ اٹھانے کے لیے 20 فروری سے پہلے اپنے ٹکٹ بک کروانا ہوں گے۔

بتایا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارت سے پاکستان جانے والے مسافروں کے لیے کراچی ، سیالکوٹ اور فیصل آباد کے ریٹرن اکانومی کلاس ٹکٹ بالترتیب 849 ، 949 اور 1040 درہم تک بک کیے جاسکتے ہیں جب کہ بھارت جانے والے مسافر اگر بھارتی شہرکوچی جانا چاہیں تو وہ 760 درہم میں ٹکٹ بک کرسکتے ہیں ، دہلی اور ممبئی کے لیے 900 درہم ادا کرنا ہوں گے ، اسی طرح احمد آباد کے لیے 1050 درہم اور بنگلورو کے لیے 1150 درہم میں ریٹرن ٹکٹ ملے گا ۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ کم لاگت والی ایئرلائن کے طور پر جانی جانے والی یہ فضائی کمپنی متحدہ عرب امارات میں شارجہ اور راس الخیمہ سے پروازیں آپریٹ کرتی ہے ، جس نے مصر کے شہر اسکندریہ کے لیے 900 درہم اور قاہرہ کے لیے 1050 درہم میں ٹکٹوں کی پیشکش کی ہے جب کہ آرمینیا کے دارالحکومت یریوان جانے والے مسافر اکانومی کلاس کا ریٹرن فضائی ٹکٹ 995 درہم سے بک کرسکتے ہیں ، اسی طرح اگر کوئی مسافر بیروت جانے کا خواہشمند ہے تو اسے 1400 درہم ادا کرنا ہوں گے جب کہ تبلیسی اور ماسکو کے لیے ایئرعربیہ نے 1526 درہم کرائے میں فضائی ٹکٹوں کی پیشکش کی ہے۔



شارجہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں