29 اپریل کو لاہورمیں مدر آف آل جلسہ کریں گے،عمران خان
دوسری جماعتوں نےبکنےوالوں کےنام ظاہرنہ کیے توخود انکےنام بتا دوںگا،چودھری سرورکواپوزیشن سمیت جوائن کرنیوالے ن لیگی ارکان نے بھی ووٹ دیے،زرداری اورنوازشریف سےکوئی اتحاد نہیں ہوگا۔ مانچسٹرمیں میڈیا سے گفتگو
ثنااللہ ناگرہ اتوار 22 اپریل 2018 23:33
(جاری ہے)
دوسری جماعتوں نے اگرایکشن نہ لیا توبتا دوں گا کہ ان کے کون سے لوگ بکے ہیں۔
تمام جماعتوں کے سربراہان کوان بکنے والوں کا علم ہے۔ عمران خان نے کہا کہ چودھری سرورکواپوزیشن اورہمیں جوائن کرنیوالےاراکین ن لیگ نے بھی ووٹ دیے۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ پہلی بارنہیں پچھلے 30 سال سےبک رہےہیں۔ ایک سینیٹر کیلئے45 کروڑ روپے کی مجھے پیشکش کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ 29 اپریل کو لاہورمیں مدر آف آل جلسہ ہوگا۔ جس میں لوگ ثابت کریں گے کہ وہ قانون کی بالادستی کیلئے کھڑےہیں۔ سائیکل اور رکشا چورکو جیل میں ڈالا جاتا ہے۔ کیوں بڑے لوگوں کوپروٹوکول اورغریب کی تھانے میں چھترول ہوتی ہے؟ انہوں نے کہا کہ کرپشن پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ عمران خان نے کہا کہ نگراں حکومت صاف شفاف الیکشن کیلئے ہوتی ہے۔ ساری جماعتوں نے2013ء کے الیکشن میں کہا کہ دھاندلی ہوئی۔ پچھلی بار نگراں حکومت کیلیے دونوں جماعتوں نے مک مکا کیا۔ نگراں حکومت اورالیکشن کمیشن میں کون ہوگا،اس پربھی ان دونوں جماعتوں نے میثاق جمہوریت کیا۔ ان دونوں جماعتوں نے 18 ویں ترمیم اور میثاق جمہوریت کے تحت مک مکا کیا۔ عمران خان نے کہا کہ زرداری اور نواز شریف سے کوئی اتحاد نہیں ہو گا۔متعلقہ عنوان :
مانچسٹر میں شائع ہونے والی مزید خبریں
انگلینڈ نے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں پاکستان کو بآسانی 5 وکٹوں سے شکست دے دی
پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، پاکستان نے ٹاس جیت لیا، پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ
معروف طیارہ ساز کمپنی بوئنگ کے ممکنہ خرابی کے حامل مسافر بردار طیارے 737Max کے حادثوں کا شکار ہونے والے ..
مانچسٹر ایرینا خود کش حملے کے مبینہ ملزم لیبیا سے برطانیہ منتقل
کھیلوں کے بہترین مفاد میں پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کو دو طرفہ کرکٹ کھیلنی چاہئے
تازہ ترین انٹرنیشنل خبریں
-
ایمرٹس ائیرلائن اور فلائی دبئی کا فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال ہو گیا
-
بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو گئے
-
ایمریٹس کی دبئی کی کنکٹنگ فلائٹس کا سفری طریقہ کار معطل
-
دبئی ، کراٹے کامبیٹ 45 مقابلے سے پہلے پاکستانی کپتان نے بھارتی حریف کو تھپڑ مار دیا
-
زائرین کو 40 برس سے مفت چائے پلانے والے بزرگ کا انتقال
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
برج خلیفہ کے سامنے پانی ہی پانی
-
متحدہ عرب امارات طوفانی بارشوں کی زد میں، دبئی ائیرپورٹ پر درجنوں پروازیں منسوخ
-
سعودیہ میں 255 کلو منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام
-
ممتاز کاروباری و سماجی شخصیت رحمان اقبال کی جانب سے اپنے ورکرز اور پاک میڈیا جرنلسٹس فورم کے اعزاز میں پروقار افطار عشائیہ کا اہتمام
-
شہزادہ محمد بن سلمان کی وزیراعظم کیلئے افطار کی خصوصی دعوت
-
حرمین شریفین آنے والے زائرین کیلئے نئی ہدایت جاری