- Home
- Islam
- Prayer Timings
- Ramadan
- Quran Kareem
- Hadith
- Hajj/Umrah
- Muslim Calandar
- Islamic Info
-
Naats
- Famous Naat Khawan
- Atif Aslam Naats
- Junaid Jamshed Naats
- Amir Liaquat Hussain Naats
- Abdul Rauf Rufi Naats
- Siddique Ismail Naats
- Yousaf Memon Naats
- Shehbaz Qamar Fareedi Naats
- Amjad Sabri Naats
- Khursheed Ahmed Naats
- Marghoob Hamdani Naats
- Waheed Zafar Qasmi Naats
- Owais Raza Qadri Naats
- Fasih Ud Din Soherwardi Naats
- Sami Yusuf Naats
- Listen Urdu Naats
- Arabic Naats MP3
- 12 Rabi-ul-Awal Naats MP3
- More
Dunya O Akhirat Ki Chaar Behtareen Naimatain - Article No. 3061
دنیا و آخرت کی چار بہترین نعمتیں۔۔تحریر:رحمت اللہ شیخ - تحریر نمبر 3061
اللہ تعالیٰ نے ہماری تخلیق کے موافق ہمیں ایسی تعلیمات دی ہیں کہ اگر ہم ان پر عمل پیرا ہوجائیں تو مال و دولت، عیش و عشرت اور ظاہری عزت و شہرت کے باوجود بھی ہم ایک پرسکون اور خوشگوار زندگی گزار سکتے ہیں
رحمت اللہ شیخ پیر 18 مارچ 2019
(جاری ہے)
1۔ شکر کرنے والا دل: آج ہمیں بہت ہی کم لوگ ایسے ملیں گے جو اللہ تعالیٰ کی دی ہوئی نعمتوں کا شکر ادا کرتے ہوں۔
ہمیشہ ہماری زبان خداوندِ قدوس کی ناشکری کرنے میں مصروف رہتی ہے۔ شکایتیں کرنا ہماری عادت بن چکی ہے۔ ناشکری کرنے سے ہمارے اعمال نامہ میں گناہوں کا اضافہ تو ہوتا ہی ہے مگر اس کے ساتھ ہماری دنیاوی زندگی بھی مشکلات کا شکار ہوجاتی ہے۔ دراصل ناشکری کرنے سے ہمارے ذہن پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ اس کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ سب کچھ ہونے کے باوجود ناشکر انسان کبھی بھی خوش نہیں رہ سکتا۔ وہ ہمیشہ ذہنی دباوٴ اور ڈپریشن کا شکار رہتا ہے۔ 2۔ ذکر کرنے والی زبان: اس بات میں کوئی شک نہیں کہ دلوں کا اطمینان اللہ ہی کے ذکر میں ہے۔ زیادہ بولنا کئی گناہوں میں مبتلا کرتا ہے، جن میں غیبت اور تہمت وغیرہ بھی شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ فضول اور لغو باتوں میں مشغول رہنے کی وجہ سے طبیعت میں بے چینی اور بے قراری بڑھ جاتی ہے۔ اس لیے لغو اور بے کار باتوں سے پرہیز کرتے ہوئے ہمیں اپنی زبان کو اللہ کے ذکر میں مشغول رکھنا چاہیے اور اگر بولنے کی ضرورت پیش آئے تو بامقصد اور اچھی بات بولنی چاہیے۔ 3۔ مصائب پر صبر کرنے والا جسم: خوشی اور غم ہماری زندگی کا حصہ ہیں۔ خوشی اور غم کے ذریعے اللہ تعالیٰ ہمیں آزماتے ہیں کہ کہیں میرا بندہ مجھے بھول تو نہیں گیا یا کسی عارضی تکلیف پر میری ناشکری تو نہیں کررہا۔ تکلیف اگر آپہنچی ہے تو اسے شکوہ و شکایت سے تو حل نہیں کیا جاسکتا۔ کوئی حکمت عملی بنا کر اور اللہ تعالیٰ سے مانگ کر ہی مصائب کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔ دوسروں کو اپنے دکھڑے سنانے سے ہماری تکلیف تو ختم نہیں ہوگی الٹا لوگوں کی نظر میں ہماری وقعت کم ہوجائے گی۔ صبر آپ کو ایک مضبوط انسان بناتا ہے۔ لہٰذا دوسروں کو موقع فراہم کرنے کی بجائے تکالیف پر صبر کریں کیونکہ ہر ایک دکھ کے بعد دو سکھ ہمارے منتظر ہوتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ کا محبوب بندہ بننے کے لیے ضروری ہے کہ ہم صبر و شکر کرنا سیکھیں اور ہمیشہ ہماری زبان اللہ کے ذکر سے تر رہے۔ 4۔ نیک اور صالح عورت:ایک حدیث میں آتا ہے کہ نیک و صالح عورت دنیا کی بہترین متاع ہے۔ شادی کے بعد ایک نئی زندگی کا آغاز ہوتا ہے۔ اس لیے ہمیشہ مرد کو نیک صالح عورت اور اسی طرح عورت کو نیک صالح مرد کے لیے دعا مانگنی چاہیے۔ درحقیقت میاں بیوی کا تعلق دو طرفہ ہوتا ہے۔ جس طرح ایک نیک شوہر کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کی بیوی اس کی مطیع اور فرمانبردارہو۔اسی طرح ایک نیک عورت بھی یہی چاہتی ہے کہ اس کا خاوند نیک اور صالح ہو۔ اب اگردونوں کی طرف سے ایک دوسرے کے حقوق کی پاسداری کا خیال رکھا جائے گا تو انشاء اللہ مسائل پیدا نہیں ہوں گے۔ اسلام میں جہاں شوہر کے حقوق کی بات کی گئی ہے وہاں بیوی کے حقوق کی طرف بھی سختی سے توجہ دلائی گئی ہے۔ آج میاں بیوی یہ کہتے ہوئے جان چھڑا لیتے ہیں کہ "اس نے کونسے حقوق پورے کئے ہیں کہ میں کروں" پھر نتیجتًا انتہائی کم عرصے میں ازدواجی تعلق مسائل کا شکار ہوجاتاہے اور بات طلاق تک آ پہنچتی ہے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اسلامی تعلیمات پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔Browse More Islamic Articles In Urdu
رمضان کا عشرہ مغفرت !
Ramzan Ka Ashra Maghfirat
سردی سے متعلق بعض فقہی احکام
Sardi Se Mutaliq Baaz Faqhi Ehkaam
رسول اللہ ﷺ کے سردی سے متعلق عظیم معجزات
Rasool Ullah SAW K Sardi Se Mutaliq Azeem mojzaat
لواطت ۔ ایک کبیرہ گناہ
Lawatat - Aik Kabeera Gunah
زنا کی تہمت لگانا
Zina Ki Tohmat Lagana
پیکر تسلیم و رضا سیّدنا ابراہیم علیہ السلام
Pekar Tasleem o Raza Syedna Ibrahim AS
اسلام،عورت اور پردہ
Islam Aurat or Parda
اسلام میں نماز کی مختلف حالتوں میں ادائیگی
islam mein namaz ki mukhtalif halat mein adaigi
بد نظری ایک مہلک مرض
bad nazri aik mohlik marz
ہم، ہماری روٹین اور نماز
hum, hamari routine aur namaz
توبہ کیا ہے اور کس طرح کی جائے؟
tauba kya hai aur kis tarah ki jaye?
حضور صلی اللہ علیہ وعلیہ وسلم کا اخلاق اور اج کل کا معاشرہ
huzoor sallallahu alaihi wasallam ka akhlaq aur aaj ka muashra