سیاسی عدم استحکام کے باعث معاشی بحران میں خطرناک حد تک اضافہ‘شہریوں میں تشویش

جمعرات 19 مئی 2022 13:46

احمد پور سیال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2022ء) ملک میں جاری ابترصورت حال پر احمد پور سیال کے شہریوں میں تشویش پائی جاتی ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ سیاسی عدم استحکام کے باعث معاشی بحران میں خطرناک حد تک اضافہ ہورہا ہے جبکہ اس وقت معیشت مختلف خطرات میں گھری ہوئی ہے ۔مہنگائی اور غربت میں شدید اضافہ کے سبب عام آدمی کا جینا محال ہوگیا ہے جس کے باعث معاشی بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے ۔

(جاری ہے)

دنیا اور دوست ممالک سے ایڈ کی بجائے تجارتی بنیادوں پت تعلقات استوار کرنے کی ضرورت ہے ۔غیر یقینی صورت حال کی وجہ سے ملک کو اندرونی اور بیرونی سطح پر مشکل حالات کا سامنا ہے ۔سیاسی عدم استحکام کے باعث ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے اور ملکی وغیر ملکی سرمایہ کاری میں خاطر خواہ کمی جبکہ اسٹاک ایکسچینج میں پچھلے کئی روز سے مسلسل کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔شہریوں کا مزید کہنا تھا کہ ڈالر کی ریکارڈ بلند ترین سطح کے سبب غیر ملکی اور بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے قرضوں میں بھی تشویشناک حد تک اضافہ ہورہا ہے ۔

احمد پور سیال میں شائع ہونے والی مزید خبریں