احمد پور سیال ،187پریذائیڈنگ اور 187سینئر اسسٹنٹ پریذائیڈنگ آفیسرز کی تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا

جمعرات 4 مئی 2023 19:23

احمد پور سیال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2023ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے گورنمنٹ گریجویٹ کالج گڑھ مہاراجہ موڑ میں حلقہ پی پی 129کے 187پولنگ اسٹیشنوں کے لیے مقرر 187پریذائیڈنگ اور 187سینئر اسسٹنٹ پریذائیڈنگ آفیسرز کی تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا ہے۔اس مقصد کے لیے کالج کی16کمرے مختص کیے گئے تھے جہاں پہلے روز 32ماسٹرٹرینرز نے 374مردوخواتین پریذائیڈنگ اور سینئر اسسٹنٹ پریذائیڈنگ آفیسرز کو پولنگ والے دن کی پیچیدگیوں سے بچنے کے لیے تربیت دی اور انہیں ان کی ذمہ داریوں سے آگاہ کیا۔

شفاف ، غیر جانبدار اور منصفانہ الیکشن کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے پولنگ سٹاف کو پولنگ سے پہلے ،پولنگ والے دن اور پولنگ کے اختتام کے بعد کلوزنگ تک کے تمام مراحل کے بارے میں ٹریننگ دی۔

(جاری ہے)

فارم نمبر45اور46کے ساتھ فارم نمبر1سے لے کر19تک کے بارے میں بھی جانکاری دی گئی ۔اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر مہر پرویز علی سبانہ سیال کو الیکشن کی دوروزہ تربیتی ورکشاپ کا فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے جبکہ اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر پروفیسر میاں مسعود احمد یزدانی شیخ بھی ان کی معاونت کررہے ہیں ۔

الیکشن کمیشن آفس کے سی ڈی سی عبدالرزاق نے تربیتی ورکشاپ کا جائزہ لینے کے لیے تربیتی مرکز کا دورہ کیا اور ٹریننگ کے عمل کو چیک کیا ۔انہوں نے تربیتی ورکشاپ کے سلسلہ میں کیے گئے تمام تر انتظامات کو بہترین قرار دیا۔

احمد پور سیال میں شائع ہونے والی مزید خبریں