ماہ صیام میں مفت آٹے کے تین تھیلوں کے حصول کے بعد غریب شہری اب یوٹیلٹی ستوڑز پر سستے آٹے سے بھی گئے

منگل 9 مئی 2023 17:24

احمد پور سیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2023ء) چار دن کی چاندنی پھر اندھیری رات، ماہ صیام میں مفت آٹے کے تین تھیلوں کے حصول کے بعد غریب شہری اب یوٹیلٹی ستوڑز پر سستے آٹے سے بھی گئے ۔ متعدد گھروں میں نوبت فاقوں پر پہنچ گئی ۔ بازار سے آٹا 120روپے جبکہ چکیوں پر150روپے فی کلوگرام کے حساب سے فروخت ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

سونے کا انڈہ دینے والی مرغی کو ایک ہی دن حلال کرکے تمام انڈے نکالنے کے چکروں کے مصداق غریب عوام کو ایک بار تو مہینہ بھر کے لیے مفت آٹا دے دیا گیا لیکن ماہ صیام کے بعدمفت تو درکنار انہیں سستے آٹے کے حصول کے لیے بھی مارا مارا پھرنے پر مجبور کردیا گیا۔

یوٹیلٹی سٹوروں پر 650روپے فی کلوگرام کے حساب سے فروخت ہونے والا آٹا دستیاب نہیں ہے ۔ عام بازار سے آٹا خریدنے کی سکت نہ وہونے کی وجہ سے غریب اور متوسط طبقہ کی زندگیاں اجیرن ہوکر رہ گئی ہیں ۔شہریوں نے وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ جس طرح ماہ صیام میں غریبوں پر ترس کھا کر انہیں مفت آٹا دیا گیا اسی طرح عام ایام میں مفت نہ سہی سبسڈی پر ہی سستا آٹا فراہم کیا جائے تاکہ وہ دووقت کی روٹی کے لیے نہ ترسیں۔

متعلقہ عنوان :

احمد پور سیال میں شائع ہونے والی مزید خبریں