احمد پورسیال ،سستا آٹا ناپید ،متعدد گھروں میں نوبت فاقوں پر پہنچ گئی

فوری طورپر سبسڈی پر سستا آٹا فراہم کیا جائے دووقت کی روٹی کیلئے نہ ترسیں،شہریوں کا وزیراعظم سے مطالبہ

ہفتہ 13 مئی 2023 16:55

احمد پورسیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2023ء) احمد پورسیال میں سستا آٹا ناپید ہوگیا ، مستحق شہری آٹے کے حصول کے لیے مارے مارے پھرنے لگے۔ متعدد گھروں میں نوبت فاقوں پر پہنچ گئی۔ بازار میں آٹا 120روپے جبکہ چکیوں پر150روپے فی کلوگرام کے حساب سے فروخت ہو رہا ہے جو کمزور طبقہ کی قوت خرید سے باہر ہے۔

(جاری ہے)

یوٹیلٹی سٹوروں پر 650روپے فی کلوگرام کے حساب سے فروخت ہونے والے آٹے کی سہولت ختم کردی گئی ہے جس کی وجہ سے غریب عوام کی زندگیاں اجیرن ہوکر رہ گئی ہیں۔

اب تو گندم کی کٹائی اور خریداری کا عمل بھی اختتامی مراحل میں داخل ہوچکا ہے اس کے باوجود سستا آٹا نہ ملنے پر شہری سراپا احتجاج ہیں۔شہریوں نے وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ فوری طورپر سبسڈی پر سستا آٹا فراہم کیا جائے تاکہ وہ دووقت کی روٹی کے لیے نہ ترسیں۔

احمد پور سیال میں شائع ہونے والی مزید خبریں