بیساکھی میلہ کی مذہبی رسومات گوردوارہ سری پنجہ صاحب حسن ابدال میں ادا کر دی گئیں، وفاقی وزیر خواجہ آصف کی خصوصی شرکت

اتوار 14 اپریل 2024 19:00

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2024ء) سکھوں کے مذہبی تہوار بیساکھی میلہ کی مذہبی رسومات گوردوارہ سری پنجہ صاحب حسن ابدال میں ادا کر دی گئیں۔تین روزہ تقریبات میں بھارت سمیت ہزاروں سکھ یاتریوں نے شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق بیساکھی میلے کی تین روزہ تقریبات میں مذہبی رسومات ادا کر دی گئی ہیں۔بیساکھی میلے کی مرکزی تقریب میں وفاقی وزیر خواجہ آصف نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بھارت سمیت دنیا بھر سے ملکی و غیر ملکی 35000 یاتری پاکستان پہنچے ہیں۔

(جاری ہے)

بیساکھی کا تہوار پورے برصغیربالخصوص پنجاب میں بہت اہتمام سے منایا جاتا ہے ہمیں ایک دوسرے کی خوشیوں میں شریک ہونا چاہیے ہمیں فخر ہے کہ ہم ہزاروں غیر ملکی یاتریوں کی میزبانی کر رہے ہیں کوشش ہے دوسرے ملک سے انے والے سکھوں کو ہر ممکن سہولت دی جائے ۔

اس موقع پر میلے میں شریک یاتریوں نے بھی حکومت پاکستان کی جانب سے کیے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا ۔بیساکھی میلہ میں آنیوالے یاتریوں کی حفاظت کے لیے سیکیورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کئے گئے، پنجاب پولیس کے علاوہ ایلیٹ کمانڈوز کے تازہ دم دستے بھی گوردوارہ کے اطراف تعینات رہے۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں