وزیراعلی بلوچستان کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ

جمعہ 16 ستمبر 2022 23:24

آواران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 ستمبر2022ء) وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا صوبائی وزیر عبدالرشید بلوچ، چیف سیکرٹری عبدالعزیز عقیلی، آئی جی پولیس عبدالخالق شیخ، سیکرٹری صحت حافظ طاہر اور دیگر محکموں کے سیکرٹری اور کمشنر قلات بھی اس موقع پر موجودتھے وزیراعلی نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور زیر علاج مریضوں سے حال احوال کرتے ہوئے ان کی خیریت اور سہولتوں سے متعلق دریافت کیاوزیراعلی کو پاک فوج اور سول انتظامیہ کے تحت چلنے والے جوائنٹ ہسپتال کے امور اور مسائل پر بریفنگ دی گئی وزیراعلی نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آواران ہسپتال پاک فوج اور حکومت کے مشترکہ تعاون کی روشن مثال ہے اور یہ پاک فوج ہی کی بدولت ممکن ہوا کہ آواران جیسے دور دراز علاقے میں ایک جدید ہسپتال موجود ہے ہسپتال کے انتظامی امور اور علاج و معالجہ کی سہولتوں میں پاک فوج کا کردار قابل تحسین ہے وزیراعلی نے کہا کہ پاک فوج کے ڈاکٹر اور طبی عملہ صوبے کے اس دوردراز ضلع میں عوام کی خدمت کررہے ہیں آواران کے عوام امن کے قیام اور طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے پاک فوج کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں وزیراعلی نے کہا کہ ہسپتال کو ادویات کی فراہمی سمیت تمام ضروری سہولیات فراہم کی جائیں گی اور بجلی کا مسئلہ ہنگامی بنیادوں پر حل کیا جائے گا و زیراعلی نے اس موقع پر سیکرٹری صحت کو ہسپتال کو بھرپو رتعاون کی فراہمی اور کیسکو حکام کو بجلی کی مسلسل فراہمی کیلئے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ۔

آواران میں شائع ہونے والی مزید خبریں