عظیم اسلامی مفکر،جماعت اسلامی پاکستان کے بانی مولانا سیّد ابو الاعلیٰ مودودی ؒ کا 43واںیوم وفات 22ستمبر جمعرات کو منایا جائیگا

منگل 20 ستمبر 2022 22:42

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2022ء) عظیم اسلامی مفکر،جماعت اسلامی پاکستان کے بانی مولانا سیّد ابو الاعلیٰ مودودی ؒ کا 43واںیوم وفات 22ستمبر جمعرات کو منایا جائے گا ۔اس سلسلے میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام جہانیاں سمیت ملک بھر میں تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جبکہ اخبارات خصوصی ایڈیشن شائع کریں گے جس میںمولانا سیّد ابواعلیٰ مودودی ؒکی عظیم مذہبی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔

مولانا سیّد ابواعلیٰ مودودی ؒ کا پاکستان کی سیاست میں اہم کردار رہا ہے قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دلوانے پر حکومت کی جانب سے انہیں پھانسی کی سزا سنائی گئی تھی جس پر عالم اسلام کے دبائو کے باعث عملدرآمد نہ ہو سکا۔مولانا کی شاندار دینی خدمات پر انہیں شاہ فیصل ایوارڈ سے نوازا گیا۔

(جاری ہے)

سیّد مودودی کی تحریر کردہ قرآن مجید کی تفسیر ’’ تفہیم القرآن ‘‘ کے نام سے دنیا بھر کے اسلامی ممالک میں مشہور ہے جس کا انگریزی،عربی ،فارسی،فرانسیسی،جرمن،بنگالی،ہندی ،جاپانی سمیت 22سے زائد زبانوں میں تراجم شائع ہو چکے ہیں جبکہ سعودی عرب،سوڈان، اور مصر سمیت متعدد اسلامی ممالک کی یونیورسٹیوں میںمولانا مودودی کی تصانیف نصاب تعلیم میں شامل ہیں۔

جہانیاں شہر کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ یہاں کی ہر دلعزیز شخصیت گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج تحصیل جہانیاں میں شعبہ اردو کے انچارج پروفیسر ڈاکٹر جاوید اصغر نے ’’ مولانا مودودی بطور مفسر ‘‘ مقالہ تحریر کرکے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ہے ۔مولانا مودودی ؒ 22ستمبر1979ء کو 76برس کی عمر میں امریکہ میں انتقال کر گئے تھے۔آپ کا جسد خاکی پاکستان لایا گیا تھا جسے نماز جنازہ کے بعد سپردخاک کر دیا گیا تھا۔

آواران میں شائع ہونے والی مزید خبریں