ایم کیو ایم اور جمعیت علما اسلام کے امیدوار قومی اور صوبائی اسمبلی کا جی ڈی اے مرزا گروپ کے امیدواروں کی حمایت میں دستبردار ہونے کا اعلان

منگل 30 جنوری 2024 21:05

بدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جنوری2024ء) ایم کیو ایم اور جمعیت علما اسلام کے امیدوار قومی اور صوبائی اسمبلی کا جی ڈی اے مرزا گروپ کے امیدواروں کی حمایت میں دستبردار ہونے کا اعلان دیگر برادری سربراہ کی جانب سے جی ڈی اے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

ایم کیو ایم اور جمعیت علما اسلام کے امیدوار قومی اور صوبائی اسمبلی کی جانب سے جی ڈی اے مرزا گروپ کے امیدواروں کی حمایت میں دستبردار اور ریٹائر ہونے کا اعلان کے علاوہ بدین کی سومرو راہموں عباسی میمن برادری سمیت دیگر برادری سربراہ کی جانب سے جی ڈی اے امیدواروں کی الیکشن میں بھرپور حمایت کا اعلان .

اس سلسلہ میں ایم کیو ایم کی امیدوار حلقہ این اے 223 بدین پارس شاہ جی ڈی اے امیدوار کے حق میں ریٹائر ہونے کا اعلان کیا ہے جبکہ ایم کیو ایم کے امیدوار پی ایس 71 بدین ایڈووکیٹ نور محمد سومرو جی ڈی اے امیدوار حسام مرزا کی حمایت میں اور حلقہ پی ایس 72 گولارچی سعید اعوان جی ڈی اے امیدوار امیر آزاد پھنور کی حق میں ریٹائر ہونے کا اعلان کرتے ہوئے ضلع بھر میں جی ڈی اے مرزا گروپ کے امیدواروں کی انتخابی مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے .

جبکہ اس سے قبل جمعیت علما اسلام کے امیدواروں نے بھی جی ڈی اے مرزا گروپ کے امیدواروں کی حمایت کرتے ہوئے پارٹی کے فیصلے کے مطابق بدین ضلع میں بھی دستبردار اور ریٹائر ہونے کا اعلان کیا ہے . دوسری جانب بدین کی سومرو برادری کی جانب سے بدین میں منعقد پروگرام میں سابق وزیر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے شرکت کی اس موقع پر سومرو برادری نے جی ڈی اے مرزا گروپ کے امیدواروں کی حمایت کرتے ہوئے ووٹ دینے کا اعلان کیا .

گولارچی کی معروف سماجی اور ابادگار شخصیت سابق یونین کونسل چئیرمین چوہدری ظفر آرائیں نے ملک اختر اعوان کے ہمراہ جبک اس کے علاوہ کڈھن میں جٹ برادری کی معزیز شخصیت ڈاکٹر عبداللہ جٹ نے بھی ڈاکٹر اسد اللہ وہلا، ڈاکٹر ساجد علی وہلہ ، اصغر علی جٹ ، عابد علی جٹ ، شہمیر علی جٹ ، فیضان جٹ ،زاھد علی وہلہ اور ابوذاد جٹ کے ہمراہ سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا سابق وزیر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا حسنین مرزا اور حسام مرزا سے ملاقات کر کہ جی ڈی اے مرزا گروپ میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے جی ڈی اے مرزا گروپ کے امیدواروں کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ۔

بدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں