مضبوط وفاق، آئین و قانون کی بالادستی، ملکی تعمیر و ترقی عوامی خوشحالی،جمہوریت کا استحکام اور انسانی جذبوں کا فرووغ ہمارا عزم ا ور منزل ہے،ملک شاہ محمد چنڑ

جمعہ 10 ستمبر 2021 23:25

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 ستمبر2021ء) مضبوط وفاق، آئین و قانون کی بالادستی، ملکی تعمیر و ترقی عوامی خوشحالی،جمہوریت کا استحکام اور انسانی جذبوں کو فروغ دینا ہمارا عزم اور قائد عوام شہید ذوالفقارعلی بھٹو اور شہید جمہوریت بینظیر بھٹو کے خوابوں کی تعبیر ہماری منزل ہے ان حیالات کا اظہار چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے ڈویژنل سیکرٹری اطلاعات پی پی پی بہاول پور ملک شاہ محمد چنڑ سے ملاقات کے دوران کیا اس موقع پر چیف کوارڈینیٹر پی پی پی جنوبی پنجاب عبدالقادر شاہین،سینیئر نائب صدر جنوبی پنجاب،کوارڈنیٹر،کوارڈینیٹر سوشل میڈیا وسیم عباس کورائی،ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پی وائی او ساوتھ پنجاب رانا منظور الحسن،ضلعی سیکرٹری اطلاعات پی پی پی بہاولنگر ملک رستم،محمد شہزاد سیکرٹری اطلاعات تحصیل بہاولنگر،احتشام شیر گل سیکرٹری اقلیتی ونگ ساوتھ پنجاب،شہزاد احمد سٹی سیکرٹری اطلاعات بہاول نگر بھی موجود تھے دوران ملاقات گفتگو کرتے بلاول بھٹو زرداری کہا قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کو متفقہ آئین دیا، ناقابلِ تسخیر دفاع کے لیے ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھی اور پاکستان کے تشخص اور وقار کو بلند کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی اور محب وطن عوام میں بنیادی طور پر روح اور جسم کی مانند رشتہ ہیں اور پارٹی عوامی طاقت پر یقین رکھتی ہے جبکہ بھٹو خاندان نے ملک اور قوم پر اپنی چار نسلوں کی قربان دیکر اپنے لہو سے عزت و احترام، وفاداری اور قومی خودداری کی تاریخ مرتب کی ہیانہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی تین سالوں میں وفاق و پنجاب حکومت اور آٹھ سالوں میں خیبرپختونخواہ حکومت نے جو تباہی و بربادی مچائی ہے اس کی ماضی کوئی مثال نہیں ملتی انہوں نے کہاکہ تبدیلی سرکار عوامی مسائل کے حل میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتی۔

انہوں نے کہاکہ ملک میں تاریخی مہنگائی نے غریب عوام سمیت ہر مکتبہ فکر کی چیخیں نکلوا دیں ہیں اور ادویات و بنیادی ضرورت کی تمام اشیاء انکی قوت خرید سے اس قدر باہر ہو چکی ہیں کہ غریب لوگ خود کشیوں پر مجبور ہیں جبکہ کٹھ پتلی وزیراعظم کو مہنگائی میں کمی اور معیشت میں بہتری نظر آ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ نااہل حکمران الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا پر قدغن لگا کر عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ تبدیلی سرکار تباہ کاریوں پر پاکستان پیپلزپارٹی اور جیالیچپ نہیں رہ سکتے کیونکہ عوام کے حقوق غصب کرنے والے اور معاشی تباہی کے ذمہ داروں کو قوم کو حساب دینا پڑے گا۔

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں