ح*شہید ذوالفقار علی بھٹوکی زندگی قربانیوں سے عبارت ہے،پیپلز پارٹی بنوں

اتوار 14 اپریل 2024 19:10

kبنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اپریل2024ء) شہید ذوالفقار علی بھٹوکی زندگی قربانیوں سے عبارت ہے پیپلز پارٹی نے مزدوروں غربیو ں اور محروم طبقات کو آواز دیکر ملک میں امرانہ نظام کے خاتمے اور جمہوریت کی بحالی کیلئے عملی طور پر جدوجہد کی بھٹو دنیا بھر کیلئے صبر واستعقامت کے اعظیم نشان کے طور پر سامنے آئے قوم آج بھی غازیوں اور شہیدوں کی قربانیوں کو یاد کرتے ہیں لیبر قوانین کا نفاذ اور مزدروں کے حقوق کیلئے جدوجہد پیپلز پارٹی کا مشن ہے پارٹی قیادت نے ملک میں جمہور یت کی مکمل بحالی غیر آئینی اقدامات کی روک تھام اور آئین کی بحالی کیلئے عملی میدان میں سرخروہوئے ان خیالات ک اظہار پاکستان پیپلز پارٹی لیبر بیورو کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری سیلانی شاہ ڈویژنل صدر سلیم شاہ،پیپلز لائر فورم کے صدر ملک ہدایت اللہ منڈان ایڈوکیٹ، ضلعی صدر اشفاق خان، اسحاق خان منڈان،شیر بہادر خان ڈنڈے خیل نے پیپلز لیبر بیورو سیکرٹریٹ میںبھٹو کے 45ویں برسی کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پارٹی کے مختلف تنظیموں کے عہدیداروں امجد حسین شاہ،کامریڈ اختر زمان خان سمیت دیگر مشران موجود تھے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اس ملک میں حقیقی معنوں میں مزدوروں کے حقوق کیلئے پارلیمنٹ کے اندر او ر باہر بھرپور کردار ادا کیا ہے جسکی وجہ سے پارٹی کے اندر مزدور طبقے کی آواز زیادہ موثر ہے پارٹی نے نہ صرف مزدروں بلکہ تمام شعبہ زندگی کیلئے انقلابی اصلاحات کئے انہوں نے کہا کہ ملک میں لیبر قوانین کو رائج کرنے اور مزدروں کو حقیقی حق دلانے میں پیپلز پارٹی کا کردار سے انکار کرنے والے جمہوریت کے دشمن ہے انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی بدولت دنیا بھر میں پاکستانیوں شناخت ملی اور آج گرین پاسپورٹ شناختی کارڈ مزدور کے اُن کا حق دلایا اور ملک کے غریبوں کو شعور دیکر جینے کا طریقہ سیکھایا جسکی وجہ سے امریکہ سمیت غیر ممالک بھٹو کے محالف ہوئی اور اُن کو غیر قانونی اور غیر آئینی طور پر پھانسی دیا گیا لیکن سپریم کورٹ نے بھٹو کے مقدمے میں فیصلہ کرکے ثابت کردیا کہ بھٹو کا عدالتی قتل کیا گیا انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ملک میں آئین جمہوریت بحالی کیلئے جدوجہد دیگر سیاسی جماعتوں کیلئے روشن مثال ہے انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ قربانیاں پیپلز پارٹی کے ورکروں جیالوں اور کامریڈوں نے دیئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی شہید بھٹو کے نظریے اور شہید بے نظیر کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عملی طور پر جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں