این اے 8 کا غیر سے پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے جنید اکبر کامیاب نے بلاول بھٹو اور مولانا گل نصیب خان کو بھاری اکثیریت سے شکست دی،

تحریک انصاف کے کارکنوں کے ڈھول کی تھاپ پر بنگڑے

جمعرات 26 جولائی 2018 19:53

این اے 8 کا غیر سے پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے جنید اکبر کامیاب نے بلاول بھٹو اور مولانا گل نصیب خان کو بھاری اکثیریت سے شکست دی،
بٹ خیلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جولائی2018ء) حلقہ این اے 8 کا غیر سرکاری نتیجہ جاری ، پی ٹی ائی کے سابق ایم این اے جنید اکبر نے 81310 ووٹ حاصل کرکے پیپلز پارٹی کے مرکزی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور ایم ایم اے کے صوبائی صدر مولانا گل نصیب خان کو بھاری اکثیریت سے شکست دی ، پی کے 18 کی نشست پر پی ٹی ائی کے سابق وزیر اعلیٰ شکیل خان ایڈوکیٹ نے 33347 ووٹ حاصل کرکے پی پی پی کے صوبائی صدر ہمایوں خان اور ایم ایم اے کے امجد علی کو شکست سے دوچار کیا غیر سرکاری نتائج کے مطابق این اے 8 میں پی ٹی ائی کے جنید اکبر نے 81310 ، پی پی پی کے بلاول بھٹو نے 43724 ، ایم ایم اے کے مولانا گل نصیب خان نے 31739 ، اے این پی کے انعام الرحمان نے 11406 ، پی ایم ایل این کے عامر نواب خان نے 3292 ، آل پاکستان مسلم لیگ کے تاج بادشاہ نے 244 ، قومی وطن پارٹی کے ظفریاب خان 1156 اور آزاد امیدواروںمیں حسین خان 195 ، شمس الحق 985 ، عالمگیر 400 ، فضل محمد 565 ، محمد خان 1986 جبکہ میاں گل خرم نے 3836 ووٹ حاصل کئے ، صوبائی حلقہ پی کے 18 پر پی ٹی ائی کے شکیل خان نے 33347 ، پی پی پی کے ہمایوں خان 25503 ، ایم ایم اے کے امجد علی 13319 ، اے این پی کے اعجاز علی 10004 ، مسلم لیگ ن کے سجاد احمد 1842 ، کیو ڈبلیو پی کے محمد ابرار 1089 ، ال پاکستان مسلم لیگ کے سید وہاب 124 ، تحریک لبیک پاکستان کے کفایت اللہ 3538 ، پختونخواملی عوامی پارٹی کے آیاز محمد 372 اور آزاد امیدواروں میں اعجاز علی خان نے 482 جبکہ محمدرضا خان نے 1098 ووٹ حاصل کئے ، نومنتخب ممبران کے حمایتی کارکنوں نے جگہ جگہ ڈھول کیتھاپ پر بنگڑے ڈال کر مختلف بازاروں اور گلہ کوچوں کو خوشی کی جلوس بھی نکال لئے جبکہ نومنتخب ممبران کے گھروں اور حجروں پر مبارکبادوںکا سلسلہ بھی جاری رہا ۔

(جاری ہے)

ملاکنڈمیں تمام پولنگ اسٹیشنوں پر انتخابات پر امن انداز میںہوئی او رکہی سے بھی ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع نہیںملی ، تاہم بعض پولنگ اسٹیشنوں پرمختلف جماعتوںکے کارکنوںمیںتوں توںمیںمیںکا سلسلہ جاری رہا ۔

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں