لله* عمران نیازی نے بلا ضرورت 16ہزار ارب قر ضہ لے کر ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا ، امیر مقام

ؔپوری قوم کو ہماری آنے والی نسلوں سمیت مقرو ض کرکے ملک وقوم دشمنی کا ثبوت دیا ہے، پریس کانفرنس سے خطاب

اتوار 5 دسمبر 2021 18:00

yبٹ خیلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2021ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ عمران نیازی نے بلا ضرورت 16ہزار ارب روپے قر ضہ لے کر ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا ہے اور پوری قوم کو ہماری آنے والی نسلوں سمیت مقرو ض کرکے ملک وقوم دشمنی کا ثبوت دیا ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے تھانہ ٹائون میں تحریک انصاف کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری محمد یونس خان کی تحریک انصاف سے مستعفی ہوکرمسلم لیگ (ن) میں شمولیت کے موقع پُر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ عمر ان نیازی کو جس ذمہ داری کے تحت وزیر اعظم بنا کر عوام پر مسلط کیا گیاوہ اسے بخو بی انجام دے کر نمک حلالی کا ثبوت دے رہے ہیں ضلعی صدر سجاد خان ایم پی اے ثو بیہ شاہد صوبا ئی نائب صدر الحاج ایصال خان صوبائی جائنٹ سیکرٹری نجیم خان ڈویژنل جائنٹ سیکر ٹری پیر عظمت شاہ تحصیل بٹ خیلہ کے صدر حاجی جاوید خان کے علاوہ پارٹی ورکرز و ر ومقامی موجود تھے۔

(جاری ہے)

انجینئر امیر مقام نے اس موقع پر محمد یو نس خان کو میاں محمد نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی قیادت پر مکمل اعتماد کر نے اور پی ایم ایل این میںشمولیت پر مبارکباد دیا انجینئر امیر مقام نے کہا کہ ضلع مالاکنڈ میں سب سے زیادہ ترقیاتی کام مسلم لیگ ن نے کئے ہیں لیکن پھر بھی علاقے کے لوگوں نے ان کی خدمات اور احسانات کا حق ادا نہیںکیا ہے انھوں نے کہا کہ کہا کہ مسلم لیگ حقیقی معنوں میں پاکستان کی خالق اور خادم جماعت ہے اور یہی اسے ترقی وخوشحالی کی منزل سے ہمکنار کر سکتی ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی غلط اور عوام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے نہ صرف ملک بد امنی اور بے روزگاری کا شکارہے بلکہ لوگ خود کشیوں اور اپنے بچے فروخت کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں