دہشت گردی کے مقدمے میں گرفتار سابق صوبائی وزیر شکیل خان سمیت پی ٹی آئی کے 6عہدیدار دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر لیوی فورس کے حوالے

بدھ 24 مئی 2023 23:05

بٹ خیلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2023ء) سیشن جج ملاکنڈ نے دہشت گردی کے مقدمے میں گرفتار سابق صوبائی وزیر شکیل خان سمیت پی ٹی آئی کے 6عہدیداروں کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر لیوی فورس کے حوالے کردیا9مئی کو عمران خان کی گرفتار کے خلاف سوات موٹر وے پر احتجاج کے دوران ٹول پلازہ کو جلانے اور توڑ پھوڑپرقائم دہشت گردی دفعہ7ATA سمیت دیگر دفعات میںگرفتار سابق صوبائی وزیر شکیل خان پی ٹی آئی ملاکنڈ کے جنرل سیکر ٹری مقبول خان تحصیل بائزئی کے صدر جمال خان انصاف لائیرز فورم ملاکنڈ کے ریجنل آر گنائزر امتیاز خان ایڈوکیٹ ویلج چیئرمین اعجاز علی اورشہاب غنی کوپوسٹ کمانڈآلہ ڈھنڈ صوبیدار عزیز نے اپنی ٹیم کے ہمراہ سیشن جج ملاکنڈ کی عدالت میں چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ کے حصول کیلئے پیش کیاتاہم سیشن جج نے صرف دوروزکاریمانڈ منظور کیایاد رہے کہ یہ ملزمان چکدرہ چھاونی کے گھیرائو جلائو کے مقدمہ دیر لوئر پولیس کے پاس تھے اور انھیں گذشتہ روز تمیرگرہ جیل سے ملاکنڈ لیوی فورس کے حوالے کیاگیا تھا۔

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں