وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی ولولہ انگیر قیادت نے پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے،راجہ یاسر ہمایوں سرفراز

وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی کمال مہربانیوں سے چکوال میں جس انداز میں تعمیر و ترقی کے باب روشن ہوئے ہیں تاریخ نے انہیں سنہری حروف سے لکھا ہے ،صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن

اتوار 19 ستمبر 2021 17:10

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2021ء) صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں سرفراز نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی ولولہ انگیر قیادت نے پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے۔وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی کمال مہربانیوں سے چکوال میں جس انداز میں تعمیر و ترقی کے باب روشن ہوئے ہیں تاریخ نے انہیں سنہری حروف سے لکھا ہے یونیورسٹی آف چکوال ،سکول آف ایکسیلنس،500بیڈز کا جدید ہسپتال اور جس انداز میں سڑکوں کے جال بچھائے گئے ہیں کسی بھی سابقہ حکومت نے اس انداز میں چکوال کی تعمیر وترقی میں حصہ نہیں ڈالا۔

وہ قصبہ بھون میں پاکستان تحریک انصاف کی راہنما رکن پنجاب اسمبلی محترمہ آسیہ امجد کی 24کروڑ کی لاگت سے چکوال تا بھون کارپٹ روڈ افتتاح کے بعد بڑے جلسہ سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

لطیفال گروپ کے سربراہ سردار نجف حمید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں اعلان کرتا ہوں کہ انشاء اللہ مندرہ سے بھون کے بجائے خوشحاب تک ایک بار پھر ریل گاڑی رواں دواں ہو گی اور نئے سرے سے ریل پٹری بھی بچھے گی۔

اور چکوال کا قدیمی ریلوے اسٹیشن ایک بار پھر آباد ہوگا۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن سردار آفتاب اکبر نے کروڑوں کی لاگت سے اپنے حلقہ انتخاب میں جو ترقیاتی کام کروائے ہیں اس کی مثال نہیں ملتی۔انہوں نے مزید کہا کہ میں اہلیان بھون کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ آج ان کی کارپٹ روڈ کا افتتاح ہو گیا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے راہنما چیئرمین پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن سردار آفتاب اکبر نے کہا کہ لطیفال گروپ کا ضلع چکوال میں تعمیر و ترقی کے حوالے سے جو کردار کھل کر سامنے آیا ہے ضلع چکوال کے 15لاکھ عوام اسے قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

چکوال میں ہر شعبہ زندگی میں بڑے بڑے سپوت آتے اور جاتے رہے۔مگر لطیفال گروپ عام آدمی کی خدمت میں آگے نکل گیا ہے۔رکن پنجاب اسمبلی محترمہ آسیہ امجد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے بھائی صوبائی وزیر راجہ یاسر ہمایوں سرفراز اور چیئرمین پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن سردار آفتاب اکبر خان نے ہمیشہ میری بھرپور مدد کی ہے ان کے تعاون کا نتیجہ ہے کہ آج ہم نے بڑے پروجیکٹ کا افتتاح کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اہلیان بھون کی آئندہ بھی خدمت جاری رکھی جائے گی۔جن دیگر مقررین نے خطاب کیا ان میں ملک اختر شہباز،راجہ طارق افضل کالس،قاضی تنویر،چوہدری محمود،چوہدری خورشید شامل ہیں۔میڈم شمیم آفتاب صدر شمالی پنجاب اور جہلم سے ایم پی اے محترمہ سمرینہ بھی خاص طور پر شریک ہوئی۔جلسہ کے منتظمین میں قاضی تنویر،قاضی فرخ ،جعفر عباس منہاس شامل ہے۔جبکہ نظامت کی فرائض ذکی نے ادا کیے۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں