پشتونتحفظ موومنٹ کے رہنما علی وزیر کا امریکہ سے پاکستان تباہ کرنے کا مطالبہ

پی ٹی ایم کے کارکنوں کا قومی پرچم لہرا تے’’پاکستان زندہ باد‘‘ کا نعرہ لگانے والے نوجوان پر تشدد ، پرچم کی بے حرمتی کرنے پر پی ٹی ایم کے 2 کارکن گرفتار، مقدمہ درج کر لیاگیا

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی پیر 2 مارچ 2020 11:13

پشتونتحفظ موومنٹ کے رہنما علی وزیر کا امریکہ سے پاکستان تباہ کرنے کا مطالبہ
چار سدہ (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 02مارچ 2020ء ) پی ٹی ایم کا پاکستان مِخالف ایجنڈاکھل کر سامنے آگیا ، پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما و رکن قومی اسمبلی علی وزیر کا امریکا سے پاکستان تباہ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چارسدہ میں ایک جلسے سے خطاب کے دوران علی وزیر نے کہا کہ امریکا نے افغانستان کو تہس نہس کرکے پختونوں کو تباہ کردیا ۔

اب جب تک امریکہ دہشت گرد کے اڈے جی ایچ کیو، اسلام آباد، لاہور ، پنڈی کو تباہ نہیں کرے گا اسے پاکستان نہیں آنے دیں گے۔

علاوہ ازیں چارسدہ جلسے میں قومی پرچم لہراتے ”پاکستان زندہ باد “کے نعرے لگانے پر پی ٹی ایم کے کارکنوں نے نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ قومی پرچم کی بے حرمتی بھی کی۔

(جاری ہے)

تشدد کے شکار نوجوان کی پولیس کو بروقت شکایت پر پرچم کی بے حرمت کرنے والے پی ٹی ایم کے دو کارکنوں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔

گرفتار کئے جانے والے چارسدہ کے رہائشی نہیں بلکہ دیگر اضلاع سے پی ٹی ایم کے اہم رہنماوں کے ہمراہ آئے تھے۔ وزیراطلاعات یوسفزئی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سخت کارروائی کا حکم دے دیا۔ چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ رحمان ملک نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ پرچم کی بے حرمتی سے پاکستانیوں کی دل آزازی ہوئی۔ آئی جی خیبر پختونخوا واقعہ کی رپورٹ پیش کریں۔ 

قومی پرچم کی بے حرمتی کرنے پر چارسدہ کے شہری سڑکوں پر نکل آئے اور بے حرمتی کرنے والوں کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ 

چار سدہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں