الیکشن کے دوران کسی کارکن کو پکڑا تو تمہارا منہ توڑ دیں گے، طلال چوہدری دھمکیوں پر اتر آئے

عام انتخابات سے قبل نوازشریف پاکستان آئیں گے نوازشریف کو ہم چوتھی بار بھی وزیراعظم بنائیں گے،ہ نوازشریف کو اجازت ملتی تو عمران خان کے خلاف تمام حلقوں سے لڑتا۔لیگی رہنما طلال چوہدری کا چشتیاں میں جلسے سے خطاب

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 2 ستمبر 2022 11:43

الیکشن کے دوران کسی کارکن کو پکڑا تو تمہارا منہ توڑ دیں گے، طلال چوہدری دھمکیوں پر اتر آئے
چشتیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 ستمبر2022ء) مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے آر پی او اور کمشنر چشتیاں کو دھمکیاں دیتے ہوئے کہا کہ کسی کارکن کو پکڑا تو تمہارا منہ توڑ دیں گے۔اے آر وائی نیو کے مطابق انہوں نے چشتیاں میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان 7 ستمبر کو چشتیاں جلسہ کرنے آئے گا تو مریم نواز بھی آئیں گی۔انہوں نے کہا کہ ووٹ مانگنے نہیں آیا پاکستان کا مقدمہ رکھنے آیا ہوں۔

ایک سیٹ جیتنے ہارنے سے پارٹی کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔طلال چوہدری نے نوازشریف کی واپسی سے متعلق کہا کہ عام انتخابات سے قبل نوازشریف پاکستان آئیں گے نوازشریف کو ہم چوتھی بار بھی وزیراعظم بنائیں گے۔انہوں نے ملک میں مہنگائی کا ذمہ دار عمران خا کو ٹھہراتے ہوئے کہا کہ ہم نےآئی ایم ایف سے قرضہ لیا جو پاکستان کی ترقی پر لگایا۔

(جاری ہے)

ہم نے مشکل فیصلے اپنے قوم کے لیے کیے ہیں۔

طلال چوہدری نے کہا کہ نوازشریف کو اجازت ملتی تو عمران خان کے خلاف تمام حلقوں سے لڑتا۔جبکہ مسلم لیگ ن کے ممبر قومی اسمبلی چوہدری احسان الحق باجوہ نے کہا ہے کہ منچن آباد کی طرح صوبائی اسمبلی حلقہ 241 چشتیاں کا ضمنی الیکشن بھی بھاری اکثریت سے جیتیں گے۔انہوں نے اپنے ڈیرہ پر انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ انہوں نے 2013-18کے دوران پانچ سالوں میں بطور ایم پی اے چشتیاں شہر اور دیہات کی کارپٹ سڑکات،تحصیل ہسپتال چشتیاں کی اپ گریڈیشن کے تحت آرتھوپیڈک یونٹ،دل وارڈ ،تعمیر کرائے۔

ڈاکٹروں کی تعداد15سے بڑھا کر 80کرادی،کشادہ ڈبل ریلوے پھاٹک ،شہر کے داخلی دوخوبصورت گیٹس،110کروڑ روپئے کا میگا سیوریج منصوبہ تعمیر کرایا،1122سروس،تھانہ بی ڈویژن کا اجرا کے علاوہ دیہات میں سینکڑوں ترقیاتی وتعمیراتی کام مکمل کرائے جس کی سابقہ 70 سال میں مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے 4سالہ دور حکومت میں چشتیاں شہر اور دیہات میں کوئی کام نہیں ہوا جبکہ عمران حکومت نے پاکستان کو معاشی اور معاشرتی طور پر سخت نقصان پہنچایا اور ایسے حالات میں جب تحریک انصاف کے لیڈروں پر بددیانتی اور کرپشن ثابت ہوچکی ہے اور اپنی کرتوتوں کی بدولت وہ جلد نااہل ہوجائیں گے تو انکی جماعت پی ٹی آئی سے پی ٹی گئی بن جائے گی۔

چشتیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں