عائشہ گلالئی کا معاملہ سنجیدہ ہے معاملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات ہونی چاہئیں بلاول بھٹو زرداری

جھوٹے الزامات لگانا عمران خان کی عادت ہے،خواتین کو ہراساں کئے جانے سے متعلق قانون موجود ہے ، پارلیمنٹ ایسی قانون سازی کرے جو بلا امتیاز احتساب کرے‘ شہباز شریف کو معلوم ہے کہ الیکشن میں ہزیمت ہوگی اس لئے بھاگ گئے‘ سیاست میں الزامات ایک بڑا ٹرینڈ ہے‘ پیپلز پارٹی الزامات کی سیاست نہیں کرتی پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی میڈیا سے گفتگو

اتوار 6 اگست 2017 16:10

چترال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 اگست2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عائشہ گلالئی کا معاملہ بڑا سنجیدہ ہے‘ خواتین کو ہراساں کئے جانے سے متعلق قانون موجود ہے‘ سیاست کو ایک طرف رکھ کر اس معاملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات ہونی چاہئیں‘ پیپلز پارٹی چاہتی ہے کہ پارلیمنٹ ایسی قانون سازی کرے جو بلا امتیاز احتساب کرے‘ شہباز شریف کو معلوم ہے کہ الیکشن میں ہزیمت ہوگی اس لئے بھاگ گئے‘ سیاست میں الزامات ایک بڑا ٹرینڈ ہے‘ پیپلز پارٹی الزامات کی سیاست نہیں کرتی‘ جھوٹے الزامات لگانا عمران خان کی عادت ہے۔

اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ میاں صاحب الوداعی دورہ کررہے ہیں 2018 کے الیکشن میں پتہ چلے گا عوام (ن) لیگ کو مسترد کرتے ہیں پیپلز پارٹی الزامات کی سیاست نہیں کرتی آئندہ بھی الزامات کی سیاست نہیں کرے گی۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی نے خواتین کے حقوق کی جدوجہد کی ہے خواتین اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کریں تو اس کا فائدہ ملک کو ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ خواتین کو ہراساں کئے جانے سے متعلق قانون موجود ہے سیاست کو ایک طرف رکھ کر اس معاملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات ہونی چاہئیں۔ سیاست میں الزامات ایک بڑا ٹرینڈ ہے۔ عائشہ گلالئی کا معاملہ بڑا سنجیدہ ہے۔ کچھ سیاستدانوں نے جس طرح ردعمل دیا اس پر دکھ ہوا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ شہباز شریف کو معلوم ہے کہ الیکشن میں ہزیمت ہوگی اس لئے بھاگ گئے۔ پیپلز پارتی چاہتی ہے کہ پارلیمنٹ ایسی قانون سازی کرے جو بلا امتیاز احتساب کرے۔ تمام سیاسی جماعتیں نوجوانوں کے لئے بھی پروگرام بنائیں۔ میں انتخابی اتحاد نہیں چاہتا آزادانہ الیکشن لڑنا چاہتا ہوں جھوٹے الزامات لگانا عمران خان کی عادت ہے۔

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں