چترال، دروش میں موسلادھار بارش اورسیلاب ، چترال پشاور روڈ کئی گھنٹوں بند رہی ، پی ٹی وی سنٹر اور کئی گھرانے زیر آب

ہفتہ 18 اگست 2018 23:34

چترال، دروش میں موسلادھار بارش اورسیلاب ، چترال پشاور روڈ کئی گھنٹوں بند رہی ، پی ٹی وی سنٹر اور کئی گھرانے زیر آب
چترال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2018ء) ہفتے کے دن اچانک موسلادھا ر بارش کے نتیجے میں دروش و ملحقہ علاقوں میں سیلابی صورت حال رہا ۔ دروش نالہ میں سیلا ب آنے کی وجہ سے چترال پشاور روڈ کئی گھنٹوں بند رہی ۔اور نشیبی علاقے زیر آب اگئے۔ سیلابی ریلہ پاکستان ٹیلی وژن کے ری براڈکاسٹنگ سروس کے دفتر میں داخل ہوگیا جس کے نتیجے میں دفترات اور رہائشی مکانات ملبے سے بھر گئے ۔

جبکہ ملحقہ تقریبا ایک درجن گھرانے کو بھی جذوی نقصان پہنچا ۔ اسی طرح براڈام نالہ میں سیلا ب آنے سے علاقے کی آبپاشی اورآبنوشی کی سکیمیں بری طرح متاثر ہیں ۔ اور سینکڑوں گھرانے پانی سے محروم ہوگئے ہیں ۔ دروش شمس آبادمیں بشیر ، عثمان، جلیل ، حاجی شیر نواز، جاوید و دیگر شامل ہیں کے گھر وں کو شدید نقصان پہنچا ہے ۔

(جاری ہے)

اور ساتھ ایک مسجد کو بھی نقصان پہنچنے کے اطلاعات ہیں ۔

اخری اطلاع کے مطابق انتظامیہ نے ملبہ ہٹاکر چترال پشاور روڈ دروش کے مقام پر کھول دیا ہے ۔ جس سے دونوں اطراف پھنسے سینکڑوں گاڑیاں اپنی اپنی منزلوں کی طرف روانہ ہوگئے ۔ دریں اثناچترال کے بالائی علاقے شوتخار تورکہو میں بھی گزشتہ رات سیلاب آیا ہے ۔ جس کیوجہ سے شوت خار گاوں میں دس گھرانوں کو جذوی نقصان پہنچا ہے اور ساتھ کھڑی فصلوں اور باغات میں بھی ملبہ بھر گیا ہے ۔ تاہم دونوں مقامات پر کسی قسم کی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ہیں ۔

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں