زندہ قومیں اپنی تاریخی ایام کو زندہ دلی سے مناتی ہیں ھم زندہ قوم ہیں ،کیپٹن (ر) زوہیب محسن

اس ملک کے لیے ہمارے آباواجداد نے بڑی قربانیاں دیں ہیں ہمیں اپنی اسلاف کی قربانیوں کی قدر کرنی چاہیے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چاغی

جمعہ 14 اگست 2020 23:50

دالبندین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2020ء) 14 اگست یوم آزادی کی مناسبت سے ضلعی ہیڈ کوارٹر دالبندین شہر میں بھی رنگارنگ تقریبات منعقد کی گئی مرکزی ہائی سکول دالبندین کے سبزہ زار پر ڈپٹی کمشنر چاغی آغا شیر زمان نے پرچم کشائی کی اس موقع پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے قومی پرچم کو سلامی پیش کی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چاغی کیپٹن (ر) زوہیب محسن،اسسٹنٹ کمشنر جاوید ڈومکی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ملک امان اللہ نوتیزئی۔

چیف آفیسر میونسپلٹی حاجی غلام عباس بوہڑ۔سرکاری آفیسران۔اساتذہ کرام طلباء،تاجر برداری،اقلیتی برادری سمیت علاقے کے قبائلی معتبرین بھی موجود تھے جبکہ مرکزی ہائی سکول دالبندین کے ہال میں یوم آزادی کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں طلباء نے تقاریریں کیں اور یوم آزادی کے عنوان پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

(جاری ہے)

مقررین نے کہا کہ زندہ قومیں اپنی تاریخی ایام کو زندہ دلی سے مناتی ہیں ھم زندہ قوم ہیں اس ملک کے لیے ہمارے آباواجداد نے بڑی قربانیاں دیں ہیں ہمیں اپنی اسلاف کی قربانیوں کی قدر کرنی چاہیے۔

علاوہ بلوچستان عوامی پارٹی اور خان سنجرانی پینل کی جانب سے ضلعی آرگنائزر میر اسفندیار خان یار محمد زئی کی قیادت میں کار ریلی نکالی گئی جس میں باپ پارٹی۔خان سنجرانی پینل اور اتحادیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی قبائلی معتبرین سردار بیبرگ مینگل۔ملک رحمت اللہ محمد حسنی۔میر طاہر خان سنجرانی۔ملک مقصود سمالانی۔میر یعقوب نوتیزء سمیت دیگر معتبرین بھی شریک تھے۔

ریلی مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی ایف سی چوک مشرقی بائی پاس پر اختتام پذیر ہوئی اس موقع پر میر اسفندیار خان یار محمد زئی سعادت خان سنجرانی اور دیگر نے کہا کہ آزادی اللہ تبارک و تعالی کی طرف سے عطاء کردہ بہت بڑی نعمت ہے ہمیں اپنی آزادی کی قدر کرنی چاہیے کشمیر ہماری اٹوٹ انگ ہے کشمیری عوام پر بھارتی مظالم ہرگز برداشت نہیں کریں گے درایں اثناء حاجی ملک خدابخش سیاہ پاد کی قیادت میں الفتح پینل نے بھی دالبندین بازار میں ریلی نکالی اور شہید حمید چوک پر فلگ شگاف نعرے بھی لگائے ریلی میں حاجی میرآحمد محمد حسنی۔

ملک نوربخش بڑیچ۔۔ملک محمد حنیف نوتیزئی۔حاجی عبدالرزاق۔سنگت ثناء بہادرزء اور دیگر بھی موجود تھے شرکاء نے مختلف شاہراہوں پر گشت کرنے کے دوران پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے ۔ اسماعیل ساگر داودی کی قیادت میں بھی دالبندین بازار میں ریلی نکالی گئی اور پریس کلب دالبندین کے سامنے مقررین نے کہا کہ پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے پاک فوج کی لازوال قربانیوں کو ہرگز فراموش نہیں کریں گے یوم آزادی منانا زندہ قوموں کی نشانی ہے۔

چاغی بازار میں خان سنجرانی پینل۔الفتح پینل کی جانب سے الگ الگ ریلیاں نکالی گئیں اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ تعلیم ضلع چاغی کے جانب سے منعقدہ یوم آزادی کی تقریبات کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر چاغی آغا شیر زمان اور اسسٹنٹ کمشنر دالبندین جاوید ڈومکی ڈی پی او کیپٹن ر زوہیب محسن اور دیگر نے طلباء میں انعامات تقسیم کیے۔ یوم آزادی کے دن کی مناسبت سے دالبندین اور گردونواح میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

دالبندین‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں