ڈسکہ ۔کسان خوشحال ہو گا تو پاکستان خوشحال ہو گا، اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ آصف حسین

منگل 4 فروری 2020 17:37

ڈسکہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 فروری2020ء) حکومت پنجاب کی جانب سے زمینداروں کو 50فیصدرعائتی قیمتوں پر زرعی آلات دینے کے لیے محکمہ زراعت ڈسکہ آفس میں تقسیم زرعی آلات کی تقریب منعقد ہوئی جس میں بذریعہ قرعہ اندازی 13زمینداروں میں زرعی آلات تقسیم کی تقریب میں مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ آصف حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسان خوشحال ہو گا تو پاکستان خوشحال ہو گا اور ملی معیشت مضبوط ہو گی ، حکومت پنجاب زمینداروں کی بہتری کیلئے اقدامات کررہی ہے وزیراعظم کی زرعی پالیسیوں سے کسانوں کو بذریعہ سبسڈی بہت فائدہ ہورہا ہے ااس بارے کسی کسان کو کوئی مسئلہ ہوتو میرے دفتر کے دروازے کھلے ہیں بلا جھجھک میرے پاس آسکتے ہیں اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت ڈسکہ ڈاکٹر افتخار احمد نے کہا کہ زمینداروں کو محکمہ زراعت کی سکیموں سے فائدہ اٹھانا چاہئے اور ان میں شامل ہونا چاہئے تاکہ ان سکیموں سے مستفید ہوسکیں تقریب سے افتخار احمد ساہی،امجدفاروقی ودیگر نے بھی خطاب کیا اسسٹنٹ کمشنر آصف حسین نے تقریب سے قبل گرین پاکستان سے کے تحت پودا لگایا بعدازاں کشمیر یکجہتی ریلی کی بھی قیادت کی ۔

ڈسکہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں